BR100 Increased By (1.54%)
BR30 Increased By (0.96%)
KSE100 Increased By (1.37%)
KSE30 Increased By (1.55%)
BAFL 58.97 Increased By ▲ 0.28 (0.48%)
BIPL 27.12 Increased By ▲ 0.12 (0.44%)
BOP 34.55 Increased By ▲ 0.85 (2.52%)
CNERGY 11.08 Increased By ▲ 0.07 (0.64%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.14 (0.78%)
DGKC 216.30 Increased By ▲ 4.27 (2.01%)
FABL 102.20 Increased By ▲ 2.06 (2.06%)
FCCL 56.30 Increased By ▲ 1.16 (2.1%)
FFL 16.32 Increased By ▲ 0.22 (1.37%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.15 (0.63%)
HBL 317.75 Increased By ▲ 10.76 (3.51%)
HUBC 221.48 Increased By ▲ 3.00 (1.37%)
HUMNL 10.73 Increased By ▲ 0.03 (0.28%)
KEL 7.24 Decreased By ▼ -0.02 (-0.28%)
LOTCHEM 26.90 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 97.39 Increased By ▲ 1.46 (1.52%)
OGDC 316.20 Increased By ▲ 2.09 (0.67%)
PAEL 42.49 Increased By ▲ 0.57 (1.36%)
PIBTL 16.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.12%)
PIOC 269.70 Increased By ▲ 2.53 (0.95%)
PPL 219.30 Increased By ▲ 1.58 (0.73%)
PRL 63.17 Increased By ▲ 0.47 (0.75%)
SNGP 107.32 Increased By ▲ 0.52 (0.49%)
SSGC 26.97 Increased By ▲ 0.23 (0.86%)
TELE 8.53 Increased By ▲ 0.05 (0.59%)
TPLP 14.41 Decreased By ▼ -0.53 (-3.55%)
TRG 61.25 Increased By ▲ 0.58 (0.96%)
UNITY 10.95 Increased By ▲ 0.82 (8.09%)
WTL 1.24 Increased By ▲ 0.03 (2.48%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان اور امریکہ باہمی تجارت کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر متفق

  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے سفیر جیمیسن گریئر کے درمیان ورچوئل ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان اور امریکا نے جلد از جلد باہمی تجارتی فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ دونوں جانب سے کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں نمایاں پیشرفت ہوچکی ہے۔

یہ پیشرفت بدھ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی تجارتی نمائندے سفیر جیمیسن گریئر کے درمیان ہونے والی ورچوئل ملاقات کے بعد سامنے آئی جس میں پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے لیے جاری مذاکرات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیرخزانہ نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے متعلقہ مذاکراتی ٹیموں کی جانب سے ہونے والی مسلسل پیشرفت کا خیرمقدم کیا اور اس دوران جاری رہنے والے تعمیری رابطے کو سراہا۔

بیان کے مطابق دونوں فریقین نے نوٹ کیا کہ مجوزہ باہمی تجارتی فریم ورک پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، اس موقع پر دونوں نے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی ترجیحات کے پیش نظر مذاکرات میں پیشرفت کا تسلسل برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے زور دیا کہ امریکا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے سے پاکستان کی برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمت عملی کو فروغ ملے گا، معاشی استحکام میں مدد ملے گی اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے مزید تجارتی مواقع پیدا ہوں گے۔

انہوں نے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے امریکی ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے ساتھ مسلسل تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

سفیر گریئر نے مذاکرات کے دوران پاکستان کے مسلسل رابطے اور تعاون کو سراہا اور جبری مشقت سے متعلق قوانین کی تعمیل کے اقدامات سمیت محنت کشوں اور ریگولیٹری اصلاحات کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے دوطرفہ تجارتی مذاکرات میں مثبت پیشرفت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے امریکا کے عزم کا اعادہ کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مسلسل تکنیکی مذاکرات کے ذریعے باقی ماندہ امور بھی حل کیے جاسکتے ہیں۔

دریں اثنا وزیر خزانہ نے پہلے سے حاصل ہونے والی پیش رفت کو مزید آگے بڑھانے کے لیے قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے اور تکنیکی سطح پر مذاکرات کو تیز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں فریقوں نے مذاکرات میں ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور فریم ورک کے باقی ماندہ نکات کو حتمی شکل دینے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ دونوں جانب سے باہمی تجارتی فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے باقاعدہ رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں وفاقی سیکریٹری تجارت جواد پال اور امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کے سینئر حکام بھی شریک تھے۔

Comments

200 حروف