BR100 Increased By (1.18%)
BR30 Increased By (0.9%)
KSE100 Increased By (1.01%)
KSE30 Increased By (1.13%)
BAFL 59.00 Increased By ▲ 0.31 (0.53%)
BIPL 27.14 Increased By ▲ 0.14 (0.52%)
BOP 34.12 Increased By ▲ 0.42 (1.25%)
CNERGY 11.15 Increased By ▲ 0.14 (1.27%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.07 (0.39%)
DGKC 217.20 Increased By ▲ 5.17 (2.44%)
FABL 101.01 Increased By ▲ 0.87 (0.87%)
FCCL 55.75 Increased By ▲ 0.61 (1.11%)
FFL 16.30 Increased By ▲ 0.20 (1.24%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.25 (1.05%)
HBL 312.19 Increased By ▲ 5.20 (1.69%)
HUBC 221.07 Increased By ▲ 2.59 (1.19%)
HUMNL 10.75 Increased By ▲ 0.05 (0.47%)
KEL 7.22 Decreased By ▼ -0.04 (-0.55%)
LOTCHEM 27.15 Increased By ▲ 0.24 (0.89%)
MLCF 97.80 Increased By ▲ 1.87 (1.95%)
OGDC 315.50 Increased By ▲ 1.39 (0.44%)
PAEL 42.60 Increased By ▲ 0.68 (1.62%)
PIBTL 16.73 Decreased By ▼ -0.01 (-0.06%)
PIOC 269.68 Increased By ▲ 2.51 (0.94%)
PPL 219.19 Increased By ▲ 1.47 (0.68%)
PRL 64.60 Increased By ▲ 1.90 (3.03%)
SNGP 108.00 Increased By ▲ 1.20 (1.12%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.54 (2.02%)
TELE 8.64 Increased By ▲ 0.16 (1.89%)
TPLP 14.95 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 61.18 Increased By ▲ 0.51 (0.84%)
UNITY 10.71 Increased By ▲ 0.58 (5.73%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.02 (1.65%)
کاروبار اور معیشت

حکومت نے پیٹرول 3.39 اور ڈیزل 4.07 روپے فی لیٹر سستا کر دیا

  • نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ آئندہ قیمتوں کے جائزے تک نافذ العمل رہیں گی
شائع اپ ڈیٹ

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے، جس کا اطلاق بدھ 5 اگست سے ہوگا۔

وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے تحت منگل کو پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں رد و بدل کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق موٹر اسپرٹ (پیٹرول) کی قیمت میں 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 331 روپے 95 پیسے سے کم ہو کر 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں بھی 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 389 روپے 93 پیسے سے کم ہو کر 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی۔

نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور یہ آئندہ قیمتوں کے جائزے تک نافذ العمل رہیں گی۔ گزشتہ جائزے میں بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 8 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔

Comments

200 حروف