BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.5%)
KSE100 Decreased By (-0.12%)
KSE30 Decreased By (-0.13%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.04 Decreased By ▼ -0.08 (-0.61%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.40 Decreased By ▼ -2.05 (-1.07%)
FABL 94.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.61 Decreased By ▼ -0.18 (-0.34%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.30 Increased By ▲ 0.20 (0.07%)
HUBC 200.92 Decreased By ▼ -0.50 (-0.25%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.45 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 92.61 Decreased By ▼ -0.55 (-0.59%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.31 Decreased By ▼ -0.32 (-0.9%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 242.11 Decreased By ▼ -1.10 (-0.45%)
PPL 223.60 Decreased By ▼ -3.31 (-1.46%)
PRL 92.40 Decreased By ▼ -0.62 (-0.67%)
SNGP 91.98 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
SSGC 23.70 Decreased By ▼ -0.11 (-0.46%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی بیت المقدس سے متعلق وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے اردن روانگی

  • مقبوضہ بیت المقدس کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر متفقہ موقف اختیار کرنے کے لیے مسلم رہنماؤں کا اجلاس کل ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار منگل کو اردن کے دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ 5 اگست کو بیت المقدس (القدس) کے معاملے پر منعقد ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسحاق ڈار اردن کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ ایمن الصفدی کی دعوت پر ہاشمی مملکتِ اردن کا یہ دورہ کر رہے ہیں۔اس اجلاس میں پاکستان سمیت عرب لیگ اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے، تاکہ مقبوضہ بیت المقدس میں تیزی سے بگڑتی ہوئی صورتحال پر ایک متفقہ اور یکجہتی پر مبنی موقف اپنایا جا سکے۔دفترِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ اپنے دورے کے دوران اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے بھی ملاقات کریں گے۔توقع ہے کہ اسحاق ڈار اجلاس کی سائیڈ لائنز پر شریک وزرائے خارجہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں علاقائی صورتحال، بالخصوص فلسطین کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان کی شرکت فلسطینی عوام کی اصولی حمایت اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی، القدس الشریف کو دارالحکومت بناتے ہوئے ایک آزاد، خودمختار اور متصل ریاستِ فلسطین کے قیام سے متعلق اس کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

Comments

200 حروف