BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
پاکستان

برآمدات میں اضافہ اور ٹیکس نیٹ کی توسیع ناگزیر ہے، احسن اقبال

  • پاکستان کو ڈالر خرچ کرنے والی معیشت سے ڈالر کمانے والی معیشت بننا ہوگا، احسن اقبال
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار معیشت کے لیے تیزی سے الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کی جانب منتقل ہونا، برآمدات بڑھانا اور ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا ہوگا، ورنہ بیرونی مالی معاونت پر انحصار ختم نہیں ہو سکے گا۔

لاہور ایکسپو سینٹر میں ای ویز ورلڈ اینڈ الیکٹریسٹی پاکستان نمائش کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے پیٹرول سے چلنے والی گاڑیوں سے الیکٹرک گاڑیوں کی طرف بڑھ رہی ہے، جبکہ پاکستان میں تقریباً 80 فیصد پیٹرولیم مصنوعات ٹرانسپورٹ کے شعبے میں استعمال ہوتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے فروغ سے درآمدی ایندھن پر انحصار کم اور توانائی کا تحفظ بہتر ہوگا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ڈالر خرچ کرنے والی معیشت سے ڈالر کمانے والی معیشت بننا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم تقریباً 90 لاکھ پاکستانی سالانہ 40 ارب ڈالر زرمبادلہ بھیجتے ہیں، تاہم پائیدار ترقی کے لیے برآمدات میں نمایاں اضافہ ناگزیر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر برآمدات نہ بڑھیں تو پاکستان آئی ایم ایف پر انحصار سے آزاد نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایف بی آر میں وسیع اصلاحات کی ہیں اور ٹیکس چوری کا بوجھ ایماندار ٹیکس دہندگان پر نہیں پڑنا چاہیے۔ ان کے مطابق پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب دنیا میں کم ترین ممالک میں شامل ہے، جبکہ ترقی یافتہ معیشتیں جی ڈی پی کا 14 سے 16 فیصد ٹیکس جمع کرتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے پاکستان متاثر ہوتا ہے، اسی لیے مقامی قیمتوں میں بھی ردوبدل کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششیں جلد مثبت نتائج دیں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف