ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے چار جہاز روکنے کا دعویٰ
- حالیہ ہفتوں کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے عمان کے ساحل سے متصل بحری راستہ اختیار کرنے والے آئل ٹینکروں کو بھی نشانہ بنایا ہے
ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کی بحری فورس نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے چار جہازوں کو روک دیا۔
سرکاری ٹیلی وژن کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے ایک بیان میں کہا، ”چار جہاز، جو آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے سے ایک غیر قانونی اور غیر محفوظ بحری راستے کے ذریعے گزرنا چاہتے تھے، انہیں پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی جانب سے انتباہی فائرنگ کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران روک دیا گیا۔“
بیان میں مزید کہا گیا کہ انتباہ کے بعد ان جہازوں نے اپنا راستہ تبدیل کر لیا۔
حالیہ ہفتوں کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے عمان کے ساحل سے متصل بحری راستہ اختیار کرنے والے آئل ٹینکروں کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ مبصرین کے مطابق اس کا مقصد بحری جہازوں کو ایران کے زیرِ نگرانی سمندری راستہ استعمال کرنے اور محفوظ گزرگاہ کے لیے مقررہ فیس ادا کرنے پر مجبور کرنا ہے۔


Comments