BR100 Decreased By (-0.89%)
BR30 Decreased By (-1.6%)
KSE100 Decreased By (-0.82%)
KSE30 Decreased By (-0.83%)
BAFL 56.75 Decreased By ▼ -0.12 (-0.21%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.22 (-1.68%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 188.00 Decreased By ▼ -4.45 (-2.31%)
FABL 93.98 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
FCCL 51.93 Decreased By ▼ -0.86 (-1.63%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 19.07 Decreased By ▼ -0.49 (-2.51%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 199.00 Decreased By ▼ -2.42 (-1.2%)
HUMNL 9.99 Decreased By ▼ -0.17 (-1.67%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 90.90 Decreased By ▼ -2.26 (-2.43%)
OGDC 312.96 Decreased By ▼ -3.77 (-1.19%)
PAEL 35.09 Decreased By ▼ -0.54 (-1.52%)
PIBTL 14.67 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 238.50 Decreased By ▼ -4.71 (-1.94%)
PPL 220.90 Decreased By ▼ -6.01 (-2.65%)
PRL 90.86 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
SNGP 90.94 Decreased By ▼ -0.90 (-0.98%)
SSGC 23.21 Decreased By ▼ -0.60 (-2.52%)
TELE 7.52 Decreased By ▼ -0.28 (-3.59%)
TPLP 12.55 Decreased By ▼ -0.42 (-3.24%)
TRG 56.15 Decreased By ▼ -0.41 (-0.72%)
UNITY 8.06 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

ہائبرڈ سکوک نیلامی، حکومت نے 239.3 ارب ارب روپے اکھٹے کرلیے

  • اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے منعقد کی گئی نیلامی میں سرمایہ کاروں کی بھر پور شرکت
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی حکومت نے بدھ کو اپنے پہلے شارٹ ٹرم گورنمنٹ آف پاکستان ہائبرڈ سکوک کی افتتاحی نیلامی کے ذریعے 239.325 ارب روپے اکٹھے کیے جو پاکستان کی اسلامی کیپٹل مارکیٹ میں ایک نئے سنگ میل کی نشان دہی کرتا ہے۔

یہ نیلامی وزارتِ خزانہ کی جانب سے پی ایس ایکس کی طرف سے منعقد کی گئی تھی۔

اسٹاک ایکسچینج کے ذریعے منعقد کی گئی نیلامی میں سرمایہ کاروں نے بھر پور شرکت کی اور مجموعی بولیاں 354.395ارب روپے(فیس ویلیو) تک پہنچ گئیں جو کہ 741.287 ارب روپے کی حاصل شدہ مالیت کے برابر ہیں۔

حکومت نے 239.325 ارب روپے مالیت کی بولیاں قبول کرلیں۔

مارکیٹ شرکاء نے اس زبردست ردعمل کی وجہ بہتر ہوتی ہوئی لیکویڈیٹی (نقد دستیابی) کی صورتحال اور اسلامی سرمایہ کاری کے ذرائع کے لیے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کی مسلسل دلچسپی کو قرار دیا، خاص طور پر ایسے خودمختار (سوورین) سکوک جو منافع کے متنوع ڈھانچے پیش کرتے ہیں۔

ہائبرڈ سکوک جو کہ فکسڈ (مقررہ) اور فلوٹنگ (متغیر) ریٹ کی خصوصیات کو یکجا کرتا ہے کو حکومت کے شریعہ اصولوں کے مطابق قرض لینے کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جبکہ یہ مختلف رسک ریٹن ترجیحات رکھنے والے سرمایہ کاروں کو لچک بھی فراہم کرتا ہے۔

نیلامی کے نتائج کے مطابق 3 ماہ کے ڈسکاؤنٹڈ سکوک کی کٹ آف ییلڈ (منافع کی شرح) 11.4994 فیصد رہی جبکہ چھ ماہ کے ڈسکاؤنٹڈ سکوک کی قیمت 11.6902 فیصد مقرر کی گئی۔

ایک سال مدت کے ڈسکاؤنٹڈ سکوک کی کٹ آف ییلڈ 11.8400 فیصد رہی جو گزشتہ بینچ مارک کے مقابلے میں 54 بیسس پوائنٹس زیادہ ہے۔

دریں اثنا 10 سالہ ویری ایبل رینٹل ریٹ (وی آر آر) سکوک کی ییلڈ 11.5803 فیصد مقرر کی گئی جو 11.3904 فیصد کی حوالہ/کوپن شرح کے مقابلے میں 18.99 بیسس پوائنٹس زیادہ ہے۔

یہ اجرا ء حکومت کی پشت پناہی والے اسلامی مالیاتی آلات کی مسلسل مانگ کی نشان دہی کرتا ہے اور گھریلو سکوک مارکیٹ کو مضبوط بنانے کے لیے وزارتِ خزانہ، اسٹیٹ بینک، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) اور کیپٹل مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کے اداروں کی مشترکہ کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔

Comments

200 حروف