BR100 Decreased By (-0.77%)
BR30 Decreased By (-0.99%)
KSE100 Decreased By (-0.62%)
KSE30 Decreased By (-0.63%)
BAFL 56.49 Decreased By ▼ -0.24 (-0.42%)
BIPL 26.91 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
BOP 33.40 Decreased By ▼ -0.35 (-1.04%)
CNERGY 10.00 Increased By ▲ 0.12 (1.21%)
DFML 18.10 Increased By ▲ 0.10 (0.56%)
DGKC 200.00 Decreased By ▼ -4.93 (-2.41%)
FABL 99.49 Decreased By ▼ -0.61 (-0.61%)
FCCL 52.50 Decreased By ▼ -0.59 (-1.11%)
FFL 16.43 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
GGL 25.19 Increased By ▲ 0.35 (1.41%)
HBL 298.02 Decreased By ▼ -1.80 (-0.6%)
HUBC 216.48 Decreased By ▼ -0.60 (-0.28%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.11 (-1.04%)
KEL 7.15 Decreased By ▼ -0.07 (-0.97%)
LOTCHEM 29.14 Decreased By ▼ -0.17 (-0.58%)
MLCF 89.98 Decreased By ▼ -2.18 (-2.37%)
OGDC 316.00 Decreased By ▼ -0.29 (-0.09%)
PAEL 41.27 Decreased By ▼ -0.77 (-1.83%)
PIBTL 16.24 Decreased By ▼ -0.17 (-1.04%)
PIOC 289.00 Decreased By ▼ -11.24 (-3.74%)
PPL 214.90 Decreased By ▼ -1.94 (-0.89%)
PRL 51.56 Increased By ▲ 0.70 (1.38%)
SNGP 100.17 Decreased By ▼ -1.55 (-1.52%)
SSGC 26.00 Decreased By ▼ -0.98 (-3.63%)
TELE 8.40 Decreased By ▼ -0.25 (-2.89%)
TPLP 13.23 Decreased By ▼ -0.16 (-1.19%)
TRG 58.60 Decreased By ▼ -0.66 (-1.11%)
UNITY 10.09 Decreased By ▼ -0.21 (-2.04%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
دنیا

نئی دہلی میں وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج، دوبارہ تشدد بھڑک اٹھا

  • احتجاجی مظاہرے وزیراعظم نریندر مودی کے 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد نوجوانوں کی جانب سے حکومت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج بن گئے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے نوجوان مظاہرین اور پولیس کے درمیان بدھ کی شب مختصر جھڑپیں ہوئیں، جن کے دوران پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق وسطی نئی دہلی کے جنتر منتر احتجاجی مقام پر 10 ہزار سے زائد افراد جمع ہوئے، جہاں کاکروچ تحریک کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ مئی میں تقریباً 20 لاکھ طلبہ کو متاثر کرنے والے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیر تعلیم کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا۔

احتجاجی مظاہرے وزیراعظم نریندر مودی کے 2014 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد نوجوانوں کی جانب سے حکومت کو درپیش سب سے بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے بھی مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس میں شدید احتجاج کیا۔

رات گئے بعض مظاہرین نے پولیس پر پتھر اور پلاسٹک کی بوتلیں پھینکیں، جس سے چند اہلکار زخمی ہوئے اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں پولیس کو آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کرتے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ان ویڈیوز کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔

ادھر دہلی میٹرو انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مرکزی نئی دہلی اور اطراف کے 16 میٹرو اسٹیشن تاحکم ثانی بند کر دیے ہیں۔

دوسری جانب حکومت نے مظاہرین سے مذاکرات اور امتحانی نظام میں اصلاحات کی یقین دہانی کرائی ہے، تاہم احتجاجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم کے استعفے تک تحریک جاری رہے گی۔

Comments

200 حروف