BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات، وزیراعظم شہباز شریف کا علاقائی امن کے لیے عزم کا اعادہ

  • خلیجی خطے میں حالیہ کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار، تمام فریقین پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے ایران کے وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات کے دوران علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی، وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کے مشیر ڈائریکٹر ڈاکٹر سید توقیر شاہ، وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ایرانی وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے اپنے حالیہ دورۂ تہران کو یاد کیا اور ایران کے سپریم لیڈر سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اور صدر مسعود پزشکیان کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔شہباز شریف نے خلیجی خطے میں حالیہ کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے کو مزید عدم استحکام کا شکار کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے عزم پر قائم رہتے ہوئے ایک منصفانہ اور مخلص ثالث اور سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہے گا۔اسکندر مومنی نے گرمجوشانہ استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ایرانی قیادت کی طرف سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے اس اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ایرانی وزیر نے وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کی کاوشوں نے اسلام آباد معاہدے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے رواں ماہ کے شروع میں مرحوم ایرانی سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے تہران کا سفر کرنے پر بھی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

200 حروف