دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز کو ریڈ لائن قرار دے دیا، امریکا کو سخت انتباہ
اگر امریکہ نے ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کئے تو پورے خطے میں اہم تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائینگے، فوجی ترجمان
ایران کی اعلیٰ فوجی قیادت کے ترجمان نے کہا ہے کہ تہران آبنائے ہرمز میں امریکا کی کسی بھی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا اور اس معاملے کو ریڈ لائن (ناقابلِ قبول حد) قرار دیا ہے۔
ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملے کی اپنی دھمکیوں پر عمل کرتے ہیں تو ایران پورے خطے میں اہم تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنائے گا۔


Comments