BR100 Decreased By (-2.64%)
BR30 Decreased By (-3.22%)
KSE100 Decreased By (-2.58%)
KSE30 Decreased By (-2.63%)
BAFL 57.10 Decreased By ▼ -1.00 (-1.72%)
BIPL 26.82 Decreased By ▼ -0.83 (-3%)
BOP 33.91 Decreased By ▼ -1.38 (-3.91%)
CNERGY 9.83 Decreased By ▼ -0.22 (-2.19%)
DFML 18.60 Decreased By ▼ -0.78 (-4.02%)
DGKC 205.89 Decreased By ▼ -11.41 (-5.25%)
FABL 96.75 Decreased By ▼ -2.98 (-2.99%)
FCCL 51.80 Decreased By ▼ -2.42 (-4.46%)
FFL 16.53 Decreased By ▼ -0.75 (-4.34%)
GGL 23.19 Decreased By ▼ -1.49 (-6.04%)
HBL 302.00 Decreased By ▼ -8.93 (-2.87%)
HUBC 219.19 Decreased By ▼ -3.59 (-1.61%)
HUMNL 10.80 Decreased By ▼ -0.20 (-1.82%)
KEL 7.62 Decreased By ▼ -0.31 (-3.91%)
LOTCHEM 30.57 Decreased By ▼ -1.06 (-3.35%)
MLCF 94.99 Decreased By ▼ -5.95 (-5.89%)
OGDC 326.00 Decreased By ▼ -5.59 (-1.69%)
PAEL 41.75 Decreased By ▼ -2.16 (-4.92%)
PIBTL 16.64 Decreased By ▼ -0.95 (-5.4%)
PIOC 257.52 Decreased By ▼ -12.02 (-4.46%)
PPL 226.50 Decreased By ▼ -5.92 (-2.55%)
PRL 42.25 Decreased By ▼ -0.48 (-1.12%)
SNGP 104.33 Decreased By ▼ -6.44 (-5.81%)
SSGC 29.01 Decreased By ▼ -1.68 (-5.47%)
TELE 8.81 Decreased By ▼ -0.50 (-5.37%)
TPLP 11.10 Decreased By ▼ -0.65 (-5.53%)
TRG 61.60 Decreased By ▼ -2.47 (-3.86%)
UNITY 9.74 Decreased By ▼ -0.31 (-3.08%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.04 (-3.13%)
کاروبار اور معیشت

مالی سال 2026-27: ایف بی آر نے بجٹ فنڈز کے اجرا کیلئے سخت طریقہ کار جاری کر دیا

تمام محکموں اور فیلڈ دفاتر کے سربراہان منظور شدہ بجٹ کے مؤثر استعمال اور مقررہ اہداف کے حصول کے ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے، ایف بی آر
شائع اپ ڈیٹ

ایف بی آر نے مالی سال 2026-27 کے جاری اخراجات اور بجٹ فنڈز کے اجرا کے لیے فیلڈ فارمیشنز کے سربراہان (ان لینڈ ریونیو اور کسٹمز) کے لیے سخت طریقہ کار جاری کر دیا ہے۔

ایف بی آر کے ایڈمن ونگ نے پیر کو جاری کردہ ہدایات میں بتایا کہ مالی سال 2026-27 کے دوران فیلڈ دفاتر کے جاری بجٹ کے حوالے سے چیف فنانس اینڈ اکاؤنٹس آفیسر (سی ایف اے اوز) اور ڈپٹی سیکریٹری (اخراجات)، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بجٹ آرڈرز کا حوالہ دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے وزارت خزانہ کی یکم جولائی 2026 کی جانب سے جاری فنڈز کے اجرا کی حکمت عملی اور 2 جولائی 2025 کے کفایت شعاری اقدامات سے متعلق دفترِ یادداشت پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت بھی کی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق تمام محکموں اور فیلڈ دفاتر کے سربراہان منظور شدہ بجٹ کے مؤثر استعمال، اس پر عمل درآمد اور مقررہ اہداف کے حصول کے ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے۔ انہیں پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ 2019، جنرل فنانشل رولز، فنانشل ریگولیشنز، ٹریژری رولز اور متعلقہ ریگولیٹری اداروں و ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کی ہدایات پر مکمل عمل کرنا ہوگا۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2025-26 کی ایس اے پی/بجٹ ایگزیکیوشن رپورٹ کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ بعض دفاتر نے مختلف مدات میں بجٹ سے زائد اور غیر مجاز اخراجات کیے، جس کے نتیجے میں مختص بجٹ کے مقابلے میں اوور ڈرافٹ پیدا ہوا۔

ایف بی آر نے واضح کیا کہ کسی بھی قانونی یا مالیاتی ضابطے کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ دفتر کے سربراہ، کنٹرولنگ آفیسر اور ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر (ڈی ڈی او) ذاتی طور پر ذمہ دار ہوں گے اور ان کے خلاف ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن (ای اینڈ ڈٰ) رولز کے تحت کارروائی کی جا سکتی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ جن دفاتر نے بجٹ سے زائد ادائیگیاں کی ہیں، ان کی ریکوری یا ایڈجسٹمنٹ ہونے تک ان کی جانب سے ری اپروپریشن یا اضافی فنڈز کی کوئی درخواست زیر غور نہیں لائی جائے گی۔

ایف بی آر نے اخراجات کی نگرانی اور مفاہمت کے لیے ہدایت کی ہے کہ ہر دفتر میں ماہانہ اخراجات اور بجٹ مختص کرنے کی نگرانی کا مؤثر نظام قائم کیا جائے۔ مفاہمتی عمل میں صرف اخراجات کا ریکارڈ ہی نہیں بلکہ اصل بجٹ، منظور شدہ ری اپروپریشن، سرینڈر، ضمنی گرانٹس، ماہانہ و مجموعی اخراجات اور دستیاب بجٹ بیلنس کو بھی بورڈ کو رپورٹ کرنے سے قبل لازماً جانچا جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

200 حروف