پاکستان
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے
- فیلڈ مارشل ترکیہ کی عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے
آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دو روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ پہنچ گئے۔
پی ٹی وی نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے ترکیہ پہنچنے پر ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دورے کے دوران ترکیہ کی عسکری و سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔


Comments