BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا رجحان، 20 سے زائد ممالک کا قوانین متعارف کرانے پر غور

  • آسٹریلیا میں دسمبر 2025 سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد ہے
شائع اپ ڈیٹ

یورپی یونین کی جانب سے بچوں کی سوشل میڈیا تک رسائی کو محدود کرنے کے مجوزہ منصوبے کے ساتھ دنیا بھر میں اس حوالے سے قوانین اور پابندیوں کا دائرہ وسیع ہوتا جا رہا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق 20 سے زائد ممالک ایسے اقدامات متعارف کرا چکے ہیں یا ان پر غور کر رہے ہیں، جبکہ پانچ ممالک میں پابندیاں پہلے ہی نافذ ہو چکی ہیں۔

آسٹریلیا میں دسمبر 2025 سے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی عائد ہے۔ برازیل نے مارچ میں قانون منظور کیا جس کے تحت 16 سال سے کم عمر صارفین کے اکاؤنٹس کو والدین کے اکاؤنٹس سے منسلک کرنا اور عمر کی تصدیق لازمی قرار دی گئی۔

چین میں 2019 سے نابالغوں کی آن لائن سرگرمیوں پر مرحلہ وار پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا نے بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی محدود کر دی ہے۔ ترکیہ اور متحدہ عرب امارات بھی ایسے قوانین نافذ کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

یورپی یونین میں یونان نے 2027 سے 15 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا پابندی کا اعلان کیا ہے، جبکہ آسٹریا، سلووینیا، جرمنی، سویڈن، آئرلینڈ اور ڈنمارک بھی اسی نوعیت کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔

یورپی یونین سے باہر ناروے، برطانیہ اور کینیڈا بھی کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی یا عمر کی حد 16 سال مقرر کرنے کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ بھارت میں بھی مختلف ریاستیں بچوں کے لیے پابندیوں پر غور کر رہی ہیں۔

فرانس، پرتگال، اسپین اور اٹلی میں بھی مجوزہ قوانین زیر غور ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کی ذہنی صحت، آن لائن تحفظ اور ڈیجیٹل لت کے بڑھتے خدشات کے باعث دنیا بھر میں سوشل میڈیا کے استعمال کے لیے عمر کی سخت حدود مقرر کرنے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

Comments

200 حروف