BR100 Increased By (0.02%)
BR30 Decreased By (-0.04%)
KSE100 Decreased By (-0.27%)
KSE30 Decreased By (-0.39%)
BAFL 58.62 Decreased By ▼ -0.64 (-1.08%)
BIPL 27.90 Decreased By ▼ -0.26 (-0.92%)
BOP 36.07 Increased By ▲ 0.14 (0.39%)
CNERGY 9.15 Increased By ▲ 0.43 (4.93%)
DFML 20.05 Increased By ▲ 0.54 (2.77%)
DGKC 223.27 Decreased By ▼ -1.02 (-0.45%)
FABL 101.47 Increased By ▲ 0.42 (0.42%)
FCCL 56.10 Decreased By ▼ -0.08 (-0.14%)
FFL 17.54 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
GGL 24.79 Increased By ▲ 0.24 (0.98%)
HBL 309.01 Decreased By ▼ -0.20 (-0.06%)
HUBC 227.75 Increased By ▲ 0.34 (0.15%)
HUMNL 11.13 Increased By ▲ 0.11 (1%)
KEL 7.90 Increased By ▲ 0.04 (0.51%)
LOTCHEM 30.40 Increased By ▲ 0.88 (2.98%)
MLCF 103.29 Increased By ▲ 1.12 (1.1%)
OGDC 335.25 Decreased By ▼ -0.20 (-0.06%)
PAEL 44.60 Decreased By ▼ -0.05 (-0.11%)
PIBTL 17.99 Increased By ▲ 0.16 (0.9%)
PIOC 274.90 Increased By ▲ 2.21 (0.81%)
PPL 238.00 Decreased By ▼ -0.78 (-0.33%)
PRL 40.80 Increased By ▲ 2.37 (6.17%)
SNGP 115.01 Increased By ▲ 1.15 (1.01%)
SSGC 30.60 Increased By ▲ 0.30 (0.99%)
TELE 9.18 Increased By ▲ 0.18 (2%)
TPLP 12.75 Increased By ▲ 0.10 (0.79%)
TRG 65.15 Increased By ▲ 0.65 (1.01%)
UNITY 10.21 Decreased By ▼ -0.14 (-1.35%)
WTL 1.33 No Change ▼ 0.00 (0%)
مارکٹس

ایران پر تازہ حملوں کے بعد خام تیل کی قیمتیں ایک فیصد بڑھ گئیں

  • برینٹ کروڈ آئل 78.88 ڈالر، انٹرمیڈیٹ 74.37 ڈالر فی بیرل پر جاپہنچا
شائع اپ ڈیٹ

امریکہ کی جانب سے ایران پر تازہ حملوں کے بعد جمعرات کو خام تیل کی قیمتوں میں ایک فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا۔ ان حملوں نے جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات اور آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے کی امیدوں کو دھچکا پہنچایا ہے۔

برینٹ کروڈ آئل کے سودے 86 سینٹس یا 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 78.88 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئے۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے سودے 85 سینٹس یا 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 74.37 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کئے گئے ۔

امریکی فوج کی جانب سے ایران پر تازہ حملے شروع کیے جانے کے بعد بدھ کو کاروبار کے اختتام کے بعد ہونے والی تجارت میں خام تیل کے دونوں عالمی معیارات برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر نئے حملوں کی دھمکی کے بعد یہ بینچ مارکس دو ہفتوں سے زائد کی بلند ترین سطح پر بند ہوئے تھے۔

آئی این جی کے تجزیہ کاروں نے کلائنٹس کیلئے اپنے ایک نوٹ میں کہا کہ ایران پر امریکہ کے تازہ حملوں کے باعث آج صبح تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ حالیہ کشیدگی نے نازک جنگ بندی پر اعتماد کو مزید کمزور کر دیا ہے

امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز کو بحری آمدورفت کے لیے کھلا رکھنے کے مقصد سے ایران پر حملوں کا سلسلہ مکمل کرلیا ہے۔ یہ کارروائی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے طے پانے والے عبوری معاہدے کو ختم قرار دینے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق امریکی افواج نے ایران کے تقریباً 90 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جن میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی نگرانی کے مراکز، میزائل اور ڈرون ذخیرہ گاہیں، بحری عسکری صلاحیتیں اور ایران کے ساحلی علاقوں میں واقع فوجی لاجسٹک ڈھانچہ شامل تھا۔

ایران نے بدھ کو کہا کہ اس نے امریکہ کی جانب سے بنیادی ڈھانچے پر کیے گئے پہلے حملوں کے جواب میں بحرین اور کویت میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

ایران کے ساتھ جنگ سے قبل دنیا بھر کی تیل اور ایل این جی کی ایک پانچویں رسد آبنائے ہرمز سے گزرتی تھی اور 28 فروری کو ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کے فضائی حملوں سے شروع ہونے والے اس تنازع میں آبی گزرگاہ پر تہران کا کنٹرول ہی اس کا سب سے بڑا اثاثہ (لیوریج) رہا ہے۔

آئی جی کے تجزیہ کار ٹونی سیکامور نے اپنے ایک نوٹ میں کہا کہ حالیہ ہفتوں میں آبنائے سے گزرنے والی تیل کی بڑی مقدار کا سلسلہ فی الحال ختم ہوگیا، توقع ہے کہ شپ اونرز اب زیادہ محتاط رویہ اختیار کریں گے۔

ڈی بی ایس بینک کے ہیڈ آف انرجی ریسرچ سوورو سرکار نے کہا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان عبوری امن معاہدے کے باوجود جیو پولیٹیکل (جغرافیائی و سیاسی) خطرات بدستور موجود ہیں، انہیں توقع ہے کہ تنازع کے حوالے سے یہ غیر یقینی صورتحال قلیل مدت میں تیل کی قیمتوں کو سہارا دے گی۔

Comments

200 حروف