BR100 Decreased By (-0.85%)
BR30 Decreased By (-3.01%)
KSE100 Decreased By (-2.48%)
KSE30 Decreased By (-2.5%)
BAFL 59.30 Decreased By ▼ -2.43 (-3.94%)
BIPL 28.50 Decreased By ▼ -0.72 (-2.46%)
BOP 36.07 Decreased By ▼ -1.30 (-3.48%)
CNERGY 8.68 Increased By ▲ 0.19 (2.24%)
DFML 19.52 Decreased By ▼ -0.58 (-2.89%)
DGKC 224.98 Decreased By ▼ -8.28 (-3.55%)
FABL 101.28 Decreased By ▼ -2.57 (-2.47%)
FCCL 56.61 Decreased By ▼ -1.14 (-1.97%)
FFL 17.60 Decreased By ▼ -0.29 (-1.62%)
GGL 24.52 Decreased By ▼ -1.70 (-6.48%)
HBL 310.01 Decreased By ▼ -8.58 (-2.69%)
HUBC 228.00 Decreased By ▼ -5.44 (-2.33%)
HUMNL 11.02 Decreased By ▼ -0.18 (-1.61%)
KEL 7.86 Decreased By ▼ -0.25 (-3.08%)
LOTCHEM 29.71 Decreased By ▼ -0.83 (-2.72%)
MLCF 102.50 Decreased By ▼ -4.56 (-4.26%)
OGDC 335.39 Decreased By ▼ -7.93 (-2.31%)
PAEL 44.75 Decreased By ▼ -2.27 (-4.83%)
PIBTL 17.89 Decreased By ▼ -0.73 (-3.92%)
PIOC 274.36 Decreased By ▼ -6.19 (-2.21%)
PPL 239.99 Decreased By ▼ -6.83 (-2.77%)
PRL 38.36 Increased By ▲ 1.11 (2.98%)
SNGP 113.63 Decreased By ▼ -4.71 (-3.98%)
SSGC 30.39 Decreased By ▼ -1.55 (-4.85%)
TELE 8.95 Decreased By ▼ -0.23 (-2.51%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.72 (-5.41%)
TRG 64.75 Decreased By ▼ -2.75 (-4.07%)
UNITY 10.36 Decreased By ▼ -0.25 (-2.36%)
WTL 1.34 Increased By ▲ 0.07 (5.51%)
دنیا

ایران جنگ اور گرین لینڈ تنازع کے سائے میں انقرہ میں نیٹو سربراہی اجلاس کا آغاز

  • ٹرمپ نے ایران جنگ، گرین لینڈ اور یورپی دفاعی اخراجات کے معاملے پر ایک بار پھر اتحادیوں پر تنقید کی ہے
شائع اپ ڈیٹ

نیٹو کے یورپی رہنما بدھ کو ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو فوجی اتحاد سے اپنی وابستگی برقرار رکھنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے، جبکہ ٹرمپ نے ایران جنگ، گرین لینڈ اور یورپی دفاعی اخراجات کے معاملے پر ایک بار پھر اتحادیوں پر تنقید کی ہے۔

منگل کو انقرہ پہنچنے کے بعد صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر ان کی ترک صدر رجب طیب اردوان سے ذاتی دوستی نہ ہوتی تو وہ ممکنہ طور پر اس اجلاس میں شرکت نہ کرتے۔ انہوں نے یورپ سے مزید امریکی فوجیوں کے انخلا کے امکان کو بھی مسترد نہیں کیا۔

اجلاس سے قبل نیٹو نے یورپی اتحادیوں کی جانب سے دفاعی اخراجات میں اضافے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کم از کم 50 ارب ڈالر مالیت کے نئے دفاعی معاہدوں کا اعلان کیا، تاکہ یہ ظاہر کیا جا سکے کہ یورپی ممالک اپنی سلامتی کے لیے امریکہ پر انحصار کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ وہ نیٹو سے انتہائی مایوس ہیں کیونکہ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے دوران اتحادیوں نے واشنگٹن کا بھرپور ساتھ نہیں دیا۔ ان کا الزام تھا کہ کئی یورپی ممالک نے امریکی افواج کو اپنی فضائی حدود اور فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، تاہم یورپی حکام نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں۔

صدر ٹرمپ نے اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی پر بھی تنقید کی اور کہا کہ ایران کے معاملے پر تعاون نہ کرنے سے دونوں رہنماؤں کے تعلقات متاثر ہوئے، اگرچہ انہوں نے میلونی کو اچھی شخصیت بھی قرار دیا۔ دوسری جانب ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے ٹرمپ کے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گرین لینڈ فروخت کے لیے نہیں ہے اور اتحادیوں کو ڈنمارک کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے۔

نیٹو کے 32 رکن ممالک کے سفیروں نے سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیے کی منظوری دے دی ہے، جس میں اجتماعی دفاع کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ یورپی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ براعظم کی سلامتی کی زیادہ ذمہ داری سنبھالنے کے لیے تیار ہیں، تاہم وہ امریکہ کے ساتھ منظم اور متوقع تعاون کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں تاکہ کسی بھی دفاعی خلا سے روس فائدہ نہ اٹھا سکے۔

Comments

200 حروف