BR100 Decreased By (-0.53%)
BR30 Decreased By (-0.98%)
KSE100 Decreased By (-0.46%)
KSE30 Decreased By (-0.43%)
BAFL 56.95 Increased By ▲ 0.08 (0.14%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.98 Decreased By ▼ -4.47 (-2.32%)
FABL 93.90 Decreased By ▼ -0.24 (-0.25%)
FCCL 52.38 Decreased By ▼ -0.41 (-0.78%)
FFL 14.57 Decreased By ▼ -0.15 (-1.02%)
GGL 19.26 Decreased By ▼ -0.30 (-1.53%)
HBL 305.53 Decreased By ▼ -0.57 (-0.19%)
HUBC 200.00 Decreased By ▼ -1.42 (-0.7%)
HUMNL 10.00 Decreased By ▼ -0.16 (-1.57%)
KEL 6.12 Increased By ▲ 0.03 (0.49%)
LOTCHEM 26.39 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
MLCF 91.85 Decreased By ▼ -1.31 (-1.41%)
OGDC 315.00 Decreased By ▼ -1.73 (-0.55%)
PAEL 35.18 Decreased By ▼ -0.45 (-1.26%)
PIBTL 14.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.2%)
PIOC 240.89 Decreased By ▼ -2.32 (-0.95%)
PPL 222.80 Decreased By ▼ -4.11 (-1.81%)
PRL 91.35 Decreased By ▼ -1.67 (-1.8%)
SNGP 91.00 Decreased By ▼ -0.84 (-0.91%)
SSGC 23.35 Decreased By ▼ -0.46 (-1.93%)
TELE 7.70 Decreased By ▼ -0.10 (-1.28%)
TPLP 12.61 Decreased By ▼ -0.36 (-2.78%)
TRG 56.50 Decreased By ▼ -0.06 (-0.11%)
UNITY 8.08 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
دنیا

آبنائے ہرمز بحران کے اثرات کمزور معیشتوں پر دیرپا رہ سکتے ہیں، اقوام متحدہ

  • توانائی کی منڈیوں کے مقابلے میں خوراک اور نقل و حمل کا نظام بحال ہونے میں زیادہ وقت لگے گا
شائع اپ ڈیٹ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تجارت و ترقی نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی سے عالمی توانائی کی منڈیوں کو فوری ریلیف ملا ہے، تاہم کمزور معیشتوں کو خوراک اور ایندھن کی بلند قیمتوں کے طویل مدتی اثرات کا سامنا بدستور رہے گا۔

منگل کو جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی منڈیوں کے مقابلے میں خوراک اور نقل و حمل کا نظام بحال ہونے میں زیادہ وقت لگے گا، کیونکہ اس اہم آبی گزرگاہ سے جہاز رانی 100 روز سے زائد عرصے تک شدید متاثر رہی، جس کے باعث سپلائی چینز میں بڑے پیمانے پر خلل پیدا ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، آبنائے ہرمز سے معمول کے مطابق دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے، تاہم فروری کے آخر میں ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد شروع ہونے والے تنازع کے دوران یہ بحری راستہ عملی طور پر مفلوج ہو گیا تھا۔

اگرچہ امریکہ اور ایران کے عبوری معاہدے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر تقریباً 73 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے، جو جنگ سے پہلے کی سطح کے قریب ہے، لیکن اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایندھن، گیس اور کھاد کی بلند قیمتیں زرعی پیداوار، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور گھریلو بجٹ پر دباؤ برقرار رکھ سکتی ہیں۔

Comments

200 حروف