BR100 Decreased By (-0.83%)
BR30 Decreased By (-1.36%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.79%)
BAFL 61.10 Decreased By ▼ -0.26 (-0.42%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.20 (-0.74%)
BOP 35.20 Decreased By ▼ -0.85 (-2.36%)
CNERGY 8.22 Decreased By ▼ -0.22 (-2.61%)
DFML 20.04 Decreased By ▼ -0.85 (-4.07%)
DGKC 215.29 Decreased By ▼ -3.81 (-1.74%)
FABL 97.08 Decreased By ▼ -0.32 (-0.33%)
FCCL 56.90 Decreased By ▼ -1.17 (-2.01%)
FFL 18.13 Decreased By ▼ -0.24 (-1.31%)
GGL 22.69 Decreased By ▼ -0.27 (-1.18%)
HBL 298.40 Decreased By ▼ -6.02 (-1.98%)
HUBC 231.30 Decreased By ▼ -2.15 (-0.92%)
HUMNL 11.18 Decreased By ▼ -0.32 (-2.78%)
KEL 8.15 Decreased By ▼ -0.29 (-3.44%)
LOTCHEM 28.46 Decreased By ▼ -0.25 (-0.87%)
MLCF 100.52 Decreased By ▼ -1.95 (-1.9%)
OGDC 331.28 Decreased By ▼ -5.92 (-1.76%)
PAEL 42.75 Decreased By ▼ -0.98 (-2.24%)
PIBTL 17.94 Decreased By ▼ -0.28 (-1.54%)
PIOC 277.85 Decreased By ▼ -6.84 (-2.4%)
PPL 241.94 Decreased By ▼ -7.12 (-2.86%)
PRL 35.97 Decreased By ▼ -0.67 (-1.83%)
SNGP 116.84 Increased By ▲ 2.89 (2.54%)
SSGC 31.32 Increased By ▲ 0.69 (2.25%)
TELE 9.07 Decreased By ▼ -0.25 (-2.68%)
TPLP 10.24 Decreased By ▼ -0.80 (-7.25%)
TRG 66.68 Decreased By ▼ -3.16 (-4.52%)
UNITY 11.29 Decreased By ▼ -0.20 (-1.74%)
WTL 1.29 Decreased By ▼ -0.02 (-1.53%)
کاروبار اور معیشت

فنانس بل میں پارلیمانی سفارشات شامل کی جائیں گی، وزیر خزانہ

  • بجٹ دستاویزات میں تضادات سے متعلق دعوے دراصل اعدادوشمار کی غلط تشریح کا نتیجہ ہے ، محمد اورنگزیب
شائع June 20, 2026 اپ ڈیٹ June 20, 2026 03:10pm

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ہفتے کو کہا ہے کہ قائمہ کمیٹیوں نے بجٹ تجاویز کا جائزہ لے کر سفارشات پیش کردی ہیں جن میں سے کچھ کو فنانس بل 2026 میں شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے وفاقی بجٹ پر اپوزیشن کی تنقید کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ دستاویزات میں تضادات سے متعلق دعوے دراصل اعدادوشمار کی غلط تشریح کا نتیجہ ہیں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا اختتام کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ جی ڈی پی کے اعدادوشمار سمیت اہم معاشی اشاریے نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے پیش کیے گئے تھے جس میں صوبوں، وفاقی حکومت اور متعلقہ اداروں کے نمائندے شامل ہیں، اگرچہ انہوں نے تسلیم کیا کہ کچھ اراکین نے بجٹ پر تحفظات کا اظہار کیا لیکن انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پورا عمل شفافیت کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے واضح رائے موصول ہوئی ہے کہ یہ ایک مثبت اور ترقی دوست بجٹ ہے جو گزشتہ چند برسوں کے دوران دیکھی گئی پائیدار ترقی کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی بنیاد رکھتا ہے۔

وفاقی وزیر نے بجٹ بحث میں حصہ لینے پر اراکینِ پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا جن میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سلیم مانڈوی والا اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نوید قمر شامل ہیں۔

حکومت کی معاشی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ صنعتی سرگرمیاں کامیابی کے ساتھ جاری ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس میں ہے، برآمدات میں اضافے کا رجحان ہے اور آئی ٹی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حکومت نے گزشتہ دو برسوں کے دوران 14 ارب ڈالر کی اضافی آمدنی پیدا کی ہے جسے انہوں نے 1988 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ قرار دیا۔

زراعت کو ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے چھوٹے کسانوں کے لیے 300 ارب روپے کے بلا سود قرضے مختص کیے ہیں جس سے تقریباً 7 لاکھ 50 ہزار کاشتکاروں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے گزشتہ بجٹ میں مقرر کردہ معاشی سمت نے معیشت کو مستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

Comments

200 حروف