BR100 Decreased By (-0.83%)
BR30 Decreased By (-1.36%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.79%)
BAFL 61.10 Decreased By ▼ -0.26 (-0.42%)
BIPL 26.85 Decreased By ▼ -0.20 (-0.74%)
BOP 35.20 Decreased By ▼ -0.85 (-2.36%)
CNERGY 8.22 Decreased By ▼ -0.22 (-2.61%)
DFML 20.04 Decreased By ▼ -0.85 (-4.07%)
DGKC 215.29 Decreased By ▼ -3.81 (-1.74%)
FABL 97.08 Decreased By ▼ -0.32 (-0.33%)
FCCL 56.90 Decreased By ▼ -1.17 (-2.01%)
FFL 18.13 Decreased By ▼ -0.24 (-1.31%)
GGL 22.69 Decreased By ▼ -0.27 (-1.18%)
HBL 298.40 Decreased By ▼ -6.02 (-1.98%)
HUBC 231.30 Decreased By ▼ -2.15 (-0.92%)
HUMNL 11.18 Decreased By ▼ -0.32 (-2.78%)
KEL 8.15 Decreased By ▼ -0.29 (-3.44%)
LOTCHEM 28.46 Decreased By ▼ -0.25 (-0.87%)
MLCF 100.52 Decreased By ▼ -1.95 (-1.9%)
OGDC 331.28 Decreased By ▼ -5.92 (-1.76%)
PAEL 42.75 Decreased By ▼ -0.98 (-2.24%)
PIBTL 17.94 Decreased By ▼ -0.28 (-1.54%)
PIOC 277.85 Decreased By ▼ -6.84 (-2.4%)
PPL 241.94 Decreased By ▼ -7.12 (-2.86%)
PRL 35.97 Decreased By ▼ -0.67 (-1.83%)
SNGP 116.84 Increased By ▲ 2.89 (2.54%)
SSGC 31.32 Increased By ▲ 0.69 (2.25%)
TELE 9.07 Decreased By ▼ -0.25 (-2.68%)
TPLP 10.24 Decreased By ▼ -0.80 (-7.25%)
TRG 66.68 Decreased By ▼ -3.16 (-4.52%)
UNITY 11.29 Decreased By ▼ -0.20 (-1.74%)
WTL 1.29 Decreased By ▼ -0.02 (-1.53%)
کاروبار اور معیشت

پٹرول پر لیوی کی شرح کم، ڈیزل پر بڑھا دی گئی

  • پٹرول پر لیوی میں 40.49 روپے فی لٹر کی کمی کی گئی، ذرائع
شائع June 20, 2026 اپ ڈیٹ June 20, 2026 02:54pm

بڑھتی ہوئی مہنگائی کو قابو میں رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش میں وفاقی حکومت نے ہفتے کو سے پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں ردوبدل کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پٹرول پر لیوی میں 40.49 روپے فی لٹر کی کمی کردی گئی ہے جس کے بعد یہ 106.74 روپے سے کم ہو کر 66.25 روپے فی لٹر پر آ گئی ہے، تاہم ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی میں 19.71 روپے فی لٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے یہ 53.26 روپے سے بڑھ کر 72.97 روپے فی لٹر ہوگئی۔

پٹرولیم ڈویژن نے اپنے ہفتہ وار جائزے کے بعد پٹرولیم قیمتوں میں بھاری کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پٹرول کی قیمت میں 74.28 روپے فی لٹر کی بڑی کمی کی گئی جس کے بعد یہ 373.78 روپے کی سابقہ قیمت سے کم ہو کر 299.50 روپے فی لٹر پر آگئی، اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67.31 روپے فی لٹر کی کمی کی گئی جس کے بعد یہ 378.78 روپے سے کم ہو کر 311.47 روپے فی لٹر ہوگئی۔

ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ حکومت نے رواں مالی سال کے لئے پٹرولیم لیوی کا بجٹ ہدف عبور کرلیا ہے۔ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت پر امید ہے کیونکہ نظر ثانی شدہ تخمینوں کے مطابق پٹرولیم لیوی کی وصولی 1.49 ٹریلین روپے تک پہنچ جائے گی جو کہ 1.468 ٹریلین روپے کے ابتدائی بجٹ ہدف سے زائد ہے۔

یہ متوقع کمی بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ کے بعد سامنے آئی ہے۔ عرب لائٹ خام تیل جو کہ ایک بینچ مارک گریڈ ہے ایک ہفتے کے دوران 16 امریکی ڈالر فی بیرل سستا ہوا ہے اور یہ 11 جون کو 96 ڈالر فی بیرل سے گر کر 18 جون کو 80 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ پاکستان کی زیادہ تر ایندھن کی درآمدات ریفائنڈ (تیار شدہ) صورت میں ہوتی ہیں جو خام تیل کے مقابلے میں مہنگی ہوتی ہیں۔

Comments

200 حروف