BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.67 Decreased By ▼ -0.20 (-0.35%)
BIPL 24.74 Decreased By ▼ -0.22 (-0.88%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.95 Decreased By ▼ -0.17 (-1.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 186.54 Decreased By ▼ -5.91 (-3.07%)
FABL 93.60 Decreased By ▼ -0.54 (-0.57%)
FCCL 51.50 Decreased By ▼ -1.29 (-2.44%)
FFL 14.47 Decreased By ▼ -0.25 (-1.7%)
GGL 18.96 Decreased By ▼ -0.60 (-3.07%)
HBL 304.00 Decreased By ▼ -2.10 (-0.69%)
HUBC 198.85 Decreased By ▼ -2.57 (-1.28%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.36 (-3.54%)
KEL 6.03 Decreased By ▼ -0.06 (-0.99%)
LOTCHEM 26.20 Decreased By ▼ -0.26 (-0.98%)
MLCF 91.00 Decreased By ▼ -2.16 (-2.32%)
OGDC 313.67 Decreased By ▼ -3.06 (-0.97%)
PAEL 35.27 Decreased By ▼ -0.36 (-1.01%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 240.47 Decreased By ▼ -2.74 (-1.13%)
PPL 221.18 Decreased By ▼ -5.73 (-2.53%)
PRL 90.91 Decreased By ▼ -2.11 (-2.27%)
SNGP 90.93 Decreased By ▼ -0.91 (-0.99%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.60 Decreased By ▼ -0.37 (-2.85%)
TRG 55.91 Decreased By ▼ -0.65 (-1.15%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

او جی ڈی سی ایل نے قادرپور گیس فیلڈ میں اپنا حصہ 83 فیصد کرلیا

  • قادِرپور گیس فیلڈ میں ملکیت 75 فیصد سے بڑھ کر 82.99 فیصد ہو گئی
شائع اپ ڈیٹ

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل ) نے جمعہ کو کہا ہے کہ قادِرپور گیس فیلڈ میں کوفپیک پاکستان کے ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن ملکیتی حصص 75 فیصد سے بڑھ کر 82.99 فیصد ہوگئے ہیں۔

یہ پیشرفت پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس کے ذریعے شیئر کی گئی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کوفپیک پاکستان بی وی کے ساتھ فارم-اِن معاہدے کے ذریعے قادِر پور ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیزمیں 7.99 فیصد اضافی ورکنگ انٹرسٹ (حصص) کے حصول کے حوالے سے ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ حصول کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی منظوری اور ڈیڈ آف اسائنمنٹ پر عمل درآمد کے بعد کوفپیک پاکستان سے او جی ڈی سی ایل کو 7.99 فیصد ورکنگ انٹرسٹ (حصص) کی منتقلی مکمل کردی گئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار) کمپنی ہے۔ اس کی سرگرمیوں میں تیل و گیس کی تلاش، ڈرلنگ (کھدائی) کی خدمات، پیداوار، ریزروائر مینجمنٹ (ذخائر کا انتظام) اور انجینئرنگ سپورٹ شامل ہیں۔

او جی ڈی سی ایل کی حالیہ تزویراتی پیش رفت میں اپنے ذخائر کو متنوع بنانے اور پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے گیس کی تلاش میں اضافہ شامل ہے۔ کمپنی تنوع پیدا کرنے کی کوششوں میں بھی مصروف ہے جن میں ریکوڈک کاپر-گولڈ پروجیکٹ کے لیے فنڈنگ کا عزم اور ابوظہبی آف شور بلاک-5 پر پیش رفت شامل ہے۔

Comments

200 حروف