ٹرمپ نے جمعرات کی شام کو ایران کے خلاف منصوبہ بند حملوں کو منسوخ کر دیا
- یہ پیش رفت اس کے بعد سامنے آئی ہے کہ امریکی صدر نے مزید بمباری کی دھمکی دی اور تیل برآمد کرنے والے مرکز خرگ جزیرہ پر قبضے کی خواہش ظاہر کی تھی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے جمعرات کو ایران کے خلاف طے شدہ حملے منسوخ کر دیے ہیں، یہ اعلان انہوں نے چند گھنٹے قبل مزید بمباری کی دھمکی اور تیل برآمد کرنے والے مرکز خرگ جزیرہ پر قبضے کی خواہش کے بعد کیا ہے۔
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر لکھا کہ ”اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو اعلیٰ ترین ایرانی قیادت تک پہنچا دیا گیا ہے اور اس کی منظوری بھی دی جا چکی ہے، اسی بنیاد پر میں نے بطور صدر امریکہ آج شام ایران پر طے شدہ حملے اور بمباری منسوخ کر دی ہے۔“
انہوں نے کہا کہ ”مذاکرات اور حتمی نکات“ کو امریکہ کے ساتھ ساتھ اسرائیل، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، ترکیہ، پاکستان، بحرین، کویت، اردن، مصر اور دیگر ممالک کی منظوری حاصل ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ”بحری ناکہ بندی مکمل طور پر برقرار رہے گی جب تک یہ معاہدہ حتمی نہیں ہو جاتا، دستخط کا وقت اور مقام جلد اعلان کیا جائے گا۔“


Comments