دنیا
امریکی حملے کا نشانہ بننے والے جہاز پر سوار 3 بھارتی ملاح ہلاک
- جہاز کو عمان کے ساحل کے قریب امریکا کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا
بھارت کے وزیرِ جہاز رانی نے جمعرات کو کہا کہ عمان کے ساحل کے قریب امریکا کی جانب سے نشانہ بنائے گئے ایک تجارتی جہاز پر سوار تین بھارتی ملاح ہلاک ہو گئے ہیں۔
سربانند سونووال نے ایک بیان میں کہا کہ پالاؤ کے پرچم تلے چلنے والے جہاز ایم ٹی سیٹیبیلو پر پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی خبر انتہائی دلخراش ہے۔ وہ ایک روز قبل جہاز پر ہونے والے حملے کا حوالہ دے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ ابتدائی طور پر لاپتا قرار دیے گئے تین بھارتی ملاحوں کی لاشیں مل گئی ہیں اور ان کی شناخت بھی کر لی گئی ہے، جس کے بعد ان کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔


Comments