BR100 Decreased By (-0.06%)
BR30 Decreased By (-0.43%)
KSE100 Decreased By (-0.09%)
KSE30 Decreased By (-0.08%)
BAFL 57.02 Increased By ▲ 0.15 (0.26%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.08 Decreased By ▼ -0.04 (-0.3%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 191.66 Decreased By ▼ -0.79 (-0.41%)
FABL 94.39 Increased By ▲ 0.25 (0.27%)
FCCL 52.70 Decreased By ▼ -0.09 (-0.17%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.29 Decreased By ▼ -0.27 (-1.38%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.41 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 93.00 Decreased By ▼ -0.16 (-0.17%)
OGDC 315.25 Decreased By ▼ -1.48 (-0.47%)
PAEL 35.60 Decreased By ▼ -0.03 (-0.08%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.98 Decreased By ▼ -2.93 (-1.29%)
PRL 92.35 Decreased By ▼ -0.67 (-0.72%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.76 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.75 Decreased By ▼ -0.22 (-1.7%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

کراچی شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

  • سندھ کے بالائی اضلاع میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

محکمہ موسمیات پاکستان (پی ایم ڈی) نے شدید موسم کا الرٹ جاری کردیا ہے جس کے مطابق سندھ کے بیشتر علاقوں میں پیر (آج) سے جمعہ تک شدید گرمی کی لہر برقرار رہے گی اور صوبے کے بالائی اضلاع میں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

شہرِ قائد بھی شدید گرمی کے لیے تیار ہے اور کراچی ڈویژن میں 9 سے 12 جون کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موسم کی یہ شدید صورتحال بالائی فضا میں بننے والے ہائی پریشر سسٹم (ہوا کے زیادہ دباؤ کے نظام) کے باعث پیدا ہو رہی ہے۔ اس کے اثرات کے تحت صوبے بھر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔ شدید حدت کے باعث میدانی علاقوں میں کہیں کہیں گرد آلود طوفان (ڈسٹ اسٹورمز) بھی جنم لے سکتے ہیں۔

سکھر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، موہن جو دڑو، دادو، شہید بینظیر آباد، گھوٹکی، خیرپور اور نوشہرو فیروز میں درجہ حرارت جھلسا دینے والی حد 48 سے 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ دوسری جانب، تھرپارکر، بدین، حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو محمد خان، عمرکوٹ، میرپورخاص، جامشورو اور سانگھڑ سمیت دیگر اضلاع میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

متوقع ہیٹ ویو کے پیشِ نظر حکام نے ڈپٹی کمشنرز، ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمینوں اور متعلقہ محکموں کو فوری طور پر اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز نافذ کرنے اور ضروری حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔

عوام بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو انتہائی محتاط رہنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔ شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صبح 10:00 بجے سے دوپہر 4:00 بجے کے درمیان بلا ضرورت براہِ راست دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، مسلسل پانی پی کر خود کو ہائیڈریٹ رکھیں اور پانی کا استعمال احتیاط سے کریں۔

کسانوں کو بھی یہ مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ شدید موسمی حالات کے مطابق اپنی فصلوں اور مویشیوں کی دیکھ بھال کے انتظامات کریں ۔

Comments

200 حروف