BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.51%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.97 Decreased By ▼ -1.48 (-0.77%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.65 Decreased By ▼ -0.14 (-0.27%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.41 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 92.98 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.45 Decreased By ▼ -0.18 (-0.51%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.60 Decreased By ▼ -3.31 (-1.46%)
PRL 92.40 Decreased By ▼ -0.62 (-0.67%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)

وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے بدھ کے روز ملک بھر کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کو سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب ڈویژنل افسران (ایس ڈی اوز) اور ایکسینز کی ناقص کارکردگی پر فوری طور پر محکمانہ کارروائی شروع کی جائے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور سکھر الیکٹرک پاور کمپنی (سیپکو) وہ پہلی ڈسکوز بن گئی ہیں جنہوں نے قومی 118 کال سینٹر سسٹم کے تحت درج صارف شکایات کے ازالے میں ناکامی پر ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی شروع کر دی ہے، جس میں معطلی بھی شامل ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ ملک کی دیگر تمام ڈسکوز بھی اپنے متعلقہ ناقص کارکردگی والے افسران کے خلاف اسی نوعیت کی کارروائی کا عمل شروع کر رہی ہیں۔

وزیر توانائی نے کہا کہ 118 کال سینٹر پلیٹ فارم شہریوں اور بجلی فراہم کرنے والے اداروں کے درمیان فاصلے کم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا، اور جو افسران اس نظام کو نظرانداز کرتے ہیں وہ حکومت کے صارفین کی فلاح کے عزم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

یہ کارروائیاں یکم اکتوبر 2025 سے 31 مارچ 2026 تک کے ڈیٹا کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں۔ وزیرتوانائی نے ہدایت کی کہ شناخت شدہ افسران کے خلاف بلا تاخیر محکمانہ کارروائی کی جائے اور اسے مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔

پیسکو نے فوری طور پر 3 ایس ڈی اوز اور 1 ایکسین کو معطل کر دیا ہے، جن پر شکایات کے ازالے میں ناکامی اور کارکردگی کے اہداف پورے نہ کرنے کا الزام ہے۔ معطل شدہ افسران کو جنرل منیجر آپریشنز پیسکو ہیڈکوارٹر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ ان کی حاضری یقینی بنائی جا سکے۔

اسی طرح سیپکو نے بھی ایک ایس ڈی او اور ایک ایکسین (سابقہ) کو ناقص کارکردگی اور شکایات کے بروقت ازالے میں ناکامی پر معطل کیا ہے اور انہیں ہیڈکوارٹر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ احتسابی مہم صرف پیسکو اور سیپکو تک محدود نہیں بلکہ لیسکو، گیپکو، فیسکو، آئیسکو، میپکو، ہیزکو، حیسکو، کیسکو اور ٹیسکو سمیت تمام کمپنیوں میں بھی جاری ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق مجموعی طور پر 100 سے زائد ایس ڈی اوز اور ایکسینز کی نشاندہی کی گئی ہے جو ناقص کارکردگی کے باعث ممکنہ تادیبی کارروائی، شوکاز نوٹسز، معطلی اور غیر آپریشنل پوسٹنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔

وزیر توانائی نے تمام ڈسکوز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہفتہ وار بنیادوں پر شکایات کے ازالے کی نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنائیں، جبکہ مسلسل ناکامی دکھانے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی، جس میں معطلی، تبادلہ اور لازمی ریٹائرمنٹ بھی شامل ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے کہ ہر شہری کو بروقت، قابل اعتماد اور باعزت بجلی سروس فراہم کی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیلڈ افسران کی ناقص کارکردگی صرف انتظامی ناکامی نہیں بلکہ عوام کے ساتھ ناانصافی ہے، جسے مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments

200 حروف