BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

پاکستان کا کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ، سندھ طاس معاہدے پر بھارت کا دعویٰ مسترد

  • بھارت من مانی نظربندیوں، سخت قوانین اور ڈھونگ ٹرائلز کے ذریعے کشمیریوں کی جائز سیاسی آوازوں کو دبا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں حراست میں لیے گئے تمام کشمیری سیاسی قیدیوں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور سول سوسائٹی کے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سندھ طاس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے تحفظ کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ طاہر اندرابی نے حریت رہنما یاسین ملک سمیت دیگر کشمیری رہنماؤں کے خلاف سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت من مانی نظربندیوں، سخت قوانین اور ڈھونگ ٹرائلز کے ذریعے کشمیریوں کی جائز سیاسی آوازوں کو دبا رہا ہے۔ انہوں نے کہا نئی دہلی کشمیری قیادت کے خلاف سیاسی انتقام کے لیے اپنی عدلیہ کا غلط استعمال کر رہا ہے۔

ترجمان نے امریکہ سمیت عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت پر انسانی حقوق کی پامالیاں بند کرنے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کے لیے دباؤ ڈالنے میں اپنا تعمیری کردار ادا کرے۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوامِ متحدہ کے ایجنڈے پر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔ طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی (اسلامی تعاون تنظیم) اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں سمیت بین الاقوامی فورمز پر کشمیر کا مسئلہ اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اٹھانا جاری رکھے گا۔

مقبوضہ کشمیر میں گھروں کو مسمار کیے جانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے الزام لگایا کہ مقامی بکروال برادری کو بیدخلی اور زمینوں پر قبضے کا سامنا ہے، جس کا مقصد خطے کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنا اور اس کے قدرتی وسائل کا استحصال کرنا ہے۔

راتلے اور کشن گنگا ہائیڈرو پاور پراجیکٹس سے متعلق سندھ طاس معاہدے کے تنازعات پر طاہر اندرابی نے گزشتہ ہفتے ثالثی عدالت کی جانب سے جاری کردہ سپلیمنٹل ایوارڈ (اضافی فیصلے) کا خیرمقدم کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے اس دیرینہ موقف کی توثیق کرتا ہے کہ یہ معاہدہ مغربی دریاؤں پر بھارت کے پانی کنٹرول کرنے کی صلاحیتوں پر ٹھوس حدود عائد کرتا ہے۔

ترجمان کے مطابق فیصلے میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ رن آف دی ریور (بہتے پانی کے) منصوبوں کے لیے پونڈج (پانی ذخیرہ کرنے) کا جواز آپریشنل ضروریات، ہائیڈرو الیکٹرک اور ہائیڈرولک حالات، پاور سسٹم کی ضروریات اور معاہدے کے تحت لازمی معلومات کی بنیاد پر پیش کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے نے پاکستان کے ریویو (نظرثانی) کے حقوق کو مضبوط کیا ہے کیونکہ اس میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ بھارت معاہدے کی پاسداری ثابت کرنے کے لیے کافی معلومات فراہم کرنے کا پابند ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے، اس کے تنازعات کے حل کے طریقہ کار اور پانی سے متعلق مسائل کے طریقہ کار کے مطابق حل کے لیے مضبوطی سے پرعزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے معاہدے کو معطل رکھنے کے دعوے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان قانونی، سفارتی اور معاہدے پر مبنی طریقہ کار کے ذریعے اپنے حقوق کا تحفظ جاری رکھے گا اور معاہدے کے تحت اپنے حصے کے پانی کے ایک قطرے پر بھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

افغانستان کے ساتھ تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے طاہر اندرابی نے کہا کہ افغان سرزمین پاکستان کے اندر دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی اور انہیں انجام دینے کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ افغان طالبان انتظامیہ یا تو ان حملوں میں ملوث ہے یا پھر عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں سے چشم پوشی کر رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ افغان سر زمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے اور دوطرفہ تعلقات اس وقت تک تعطل کا شکار رہیں گے جب تک اسلام آباد کو اس معاملے پر کابل سے تحریری یقین دہانی حاصل نہیں ہو جاتی۔

Comments

200 حروف