دنیا
چینی وزیر خارجہ کی مالدووا کے نائب وزیراعظم سے بیجنگ میں ملاقات
- چینی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ دیں
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے جمعرات کو بیجنگ میں مالدووا کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ میہائی پوپشوئی سے ملاقات کی۔ یہ بات چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جمعہ کو جاری بیان میں بتائی گئی۔
بیان کے مطابق وانگ یی نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ اقتصادی اور تجارتی روابط کو فروغ دیں، گرین انرجی اور ڈیجیٹل اکانومی جیسے ابھرتے شعبوں میں تعاون بڑھائیں، جبکہ تعلیم، ثقافت، سیاحت اور نوجوانوں کے تبادلوں میں بھی اضافہ کریں۔


Comments