BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ٹرمپ کا خلیجی رہنماؤں کی درخواست پر ایران پر حملہ مؤخر کرنے کا اعلان

  • ایران کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں، خلیجی ممالک کو یقین ہے کہ معاہدہ طے پا جائے گا، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تہران کے ساتھ جاری سنجیدہ مذاکرات کے پیشِ نظر خلیجی رہنماؤں کی درخواست پر ایران پر منگل کو کیے جانے والے مجوزہ حملے کو مؤخر کردیا گیا ہے۔

پیر کو سوشل میڈیا پر ٹرمپ کا یہ اچانک اعلان ایران کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں تہران نے کہا تھا کہ اس نے جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کی جانے والی امریکہ کی نئی تجویز کا جواب دے دیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک ٹروتھ سوشل پر ایک پیغام میں کہا کہ وہ ایران پر ہمارے طے شدہ فوجی حملے کو روک رہے ہیں جو منگل کو ہونا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ انہیں قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کی جانب سے ایسا کرنے کی درخواست کی گئی تھی کیونکہ اب سنجیدہ مذاکرات جاری ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ خلیجی اتحادیوں کو یقین ہے کہ ایک ایسا معاہدہ طے پا جائے گا جس میں ایران کے لیے کوئی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے!

ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے امریکی فوج کو مطلع کردیا ہے کہ ہم کل ایران پر طے شدہ حملہ نہیں کریں گے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ انہوں نے فوج کو مزید یہ ہدایت بھی دی ہے کہ اگر کوئی قابلِ قبول معاہدہ طے نہ پا سکا تو وہ کسی بھی لمحے کی پیشگی اطلاع (شارٹ نوٹس) پر ایران پر مکمل اور بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔

ٹرمپ نے چین کے دورے سے واپسی اور وہاں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد کے دنوں میں ایران کو پے در پے انتہائی تشویشناک دھمکیاں دی تھیں۔

اتوار کی رات گئے انہوں نے کہا کہ وقت تیزی سے نکل رہا ہے اور یہ دھمکی بھی دی کہ اگر کوئی امن معاہدہ طے نہ پایا تو ایران کا کچھ باقی نہیں بچے گا۔

امریکہ اور اسرائیل فروری کے آخر سے ایران کے ساتھ جنگ میں الجھے ہوئے ہیں۔

اپریل میں ہونے والی ایک کمزور جنگ بندی کے باوجود، دونوں فریقین کے درمیان پاکستان میں اب تک مذاکرات کا صرف ایک ہی دور ہو سکا ہے۔

Comments

200 حروف