BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

امریکی عدالت کا فیصلہ : ضیا چشتی کے ٹی آر جی پاکستان کے خلاف دعوے 2022 کے تصفیہ نامے کے تحت خارج

  • ضیا چشتی کے ٹی آر جی پاکستان کے خلاف دعوے 2022 کے معاہدے میں ختم ہو چکے تھے، کارپوریٹ تنازع میں اہم موڑ، امریکی عدالت کی تصدیق
شائع اپ ڈیٹ

ٹی آر جی پاکستان لمیٹڈ اور اس کے سابق سی ای او ضیا چشتی کے درمیان طویل عرصے سے جاری قانونی جنگ نے اس وقت ایک نیا رخ اختیار کر لیا جب امریکی وفاقی عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ضیا چشتی کی جانب سے اٹھائے گئے اہم دعوے 2022 میں طے پانے والے ایک تصفیہ نامے کے تحت پہلے ہی ختم ہو چکے ہیں۔

جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں ٹی آر جی پاکستان نے بتایا کہ ریاست ہائے متحدہ کی ڈسٹرکٹ کورٹ برائے سدرن ڈسٹرکٹ آف نیویارک (ایس ڈی این وائی) نے حکم دیا ہے کہ کمپنی اور اس کے ملحقہ اداروں کے خلاف ضیا چشتی کے وہ تمام دعوے جو 10 جنوری 2022 کے معاہدے سے قبل کے اقدامات سے متعلق ہیں مستقل طور پر ختم ہو چکے ہیں اور کسی بھی فورم پر ان کی سماعت نہیں کی جا سکتی۔

ٹی آر جی پاکستان کے مطابق ان دعووں میں ضیا چشتی کا وہ موقف بھی شامل ہے جس میں انہوں نے کمپنی اور اس کے ملحقہ اداروں پر بطور شیئر ہولڈر ان کا استحصال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ کمپنی نے مزید بتایا کہ ضیا چشتی نے اس تصفیہ نامے پر اس وقت دستخط کیے تھے جب انہوں نے 2022 میں ایک ٹرانزیکشن کے نتیجے میں ٹی آر جی انٹرنیشنل سے 60 ملین ڈالر سے زائد کی رقم وصول کی تھی۔

واضح رہے کہ تصفیہ نامہ ایک ایسی قانونی دستاویز ہے جس کے تحت ایک فریق معاوضے یا سمجھوتے کے بدلے دوسرے فریق کے خلاف قانونی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کرتا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ امریکی عدالت کے زیرِ بحث بہت سے دعوے ان قانونی کارروائیوں کی بنیاد بھی تھے جو ضیا چشتی نے سندھ ہائی کورٹ سمیت مختلف فورمز پر کمپنی کے خلاف شروع کر رکھی تھیں۔

ضیا چشتی نے نومبر 2021 میں امریکی کانگریس کی سماعت کے دوران جنسی ہراسانی اور حملے کے الزامات کے بعد ٹی آر جی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ استعفیٰ کے بعد سے وہ کمپنی کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم موجودہ مینجمنٹ کا موقف ہے کہ ان کی واپسی سے کمپنی کی ساکھ اور اثاثوں کی قدر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

ٹی آر جی کے کنٹرول کے لیے جاری یہ طویل لڑائی پاکستان کے کارپوریٹ طرزِ حکمرانی کے بڑے تنازعات میں سے ایک بن کر ابھری ہے۔ چند روز قبل پاکستان کی سپریم کورٹ نے نچلی عدالت کے اس فیصلے کے خلاف اپیلیں مسترد کر دی تھیں جس میں گرین ٹری ہولڈنگز کے 30 فیصد حصص منسوخ کر دیے گئے تھے۔ اس فیصلے کے بعد ٹی آر جی انٹرنیشنل نے خبردار کیا تھا کہ ضیا چشتی سے کسی بھی قسم کی وابستگی کمپنی کے لیے سنگین ساکھ، گورننس اور تجارتی خطرات کا باعث بن سکتی ہے۔

Comments

200 حروف