BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

روس اب دن کے وقت بھی بڑے حملہ کررہا ہے، زیلنسکی

  • روس جان بوجھ کر یوکرین کے ریلوے انفرااسٹرکچر اور شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے، کویرینی صدر
شائع اپ ڈیٹ

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بدھ کے روز خبردار کیا ہے کہ روس کی جانب سے ڈرون حملوں کی نئی لہریں متوقع ہیں، اور اس وقت یوکرین کی فضائی حدود میں 100 سے زائد ڈرون موجود ہیں۔ ان کے مطابق ماسکو نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اب دن کے اوقات میں بھی بڑے پیمانے پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

زیلنسکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ روس جان بوجھ کر یوکرین کے ریلوے انفرااسٹرکچر اور شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے شہری زندگی کو متاثر کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یوکرینی فضائیہ کے مطابق منگل کی شام 6 بجے سے روس نے 139 ڈرونز کے ذریعے حملہ کیا، جن میں سے 111 کو مار گرایا گیا یا ناکارہ بنا دیا گیا۔

روس عام طور پر رات کے وقت بڑے حملے کرتا رہا ہے، تاہم حالیہ ہفتوں میں دن کے وقت بھی ڈرون اور میزائل حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے شہری زندگی میں مزید خلل پیدا ہو رہا ہے۔

زیلنسکی نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ یوکرین کی حمایت جاری رکھے اور روسی جارحیت پر خاموش نہ رہے۔ روس شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کرتا ہے تاہم یوکرین اس کے برعکس دعویٰ کرتا ہے۔

Comments

200 حروف