BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

اے جی پی لمیٹڈ پاکستان میں ویاگرا تیار اور فروخت کرے گی، مئی 2026 میں لانچنگ کا امکان

  • بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 29 اپریل کو اپنی ایسوسی ایٹڈ کمپنی کے ساتھ معاہدے کی منظوری دی
شائع اپ ڈیٹ

پاکستانی دوا ساز کمپنی اے جی پی لمیٹڈ نے ایک منسلک کمپنی کے ساتھ ملک میں ویاگرا کی تیاری اور مارکیٹنگ کے لیے معاہدے کی منظوری دے دی ہے اور توقع ہے کہ یہ پراڈکٹ مئی 2026 میں لانچ کی جائے گی۔

لسٹڈ فارماسیوٹیکل کمپنی نے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

نوٹس کے مطابق اے جی پی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 29 اپریل 2026 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں اپنی ایک ایسوسی ایٹڈ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرنے کی منظوری دی جس کے تحت کمپنی دوا ویاگرا کے لیے کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ کی خدمات انجام دے گی۔

مجوزہ معاہدے کے تحت اے جی پی لمیٹڈ اس پراڈکٹ کے لیے کنٹریکٹ مینوفیکچرنگ آرگنائزیشن (سی ایم او) کا کردار ادا کرے گی اور اسے پاکستان میں اس پراڈکٹ کی کمرشلائزیشن اور تشہیر کے لیے مارکیٹنگ حقوق بھی حاصل ہوں گے۔

مزید کہا گیا کہ فریقین کے درمیان ضروری معاہدوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور تمام ضابطے کی کارروائیاں مکمل ہونے کی صورت میں مئی 2026 کے دوران پروڈکٹ مارکیٹ میں لانچ کیے جانے کی توقع ہے۔

اے جی پی لمیٹڈ سال 2014 میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی پاکستان میں رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ کمپنی مختلف اقسام کی دوا ساز مصنوعات کی درآمد، برآمد، مارکیٹنگ، ڈسٹری بیوشن، ڈیلرشپ اور تیاری کے شعبوں سے وابستہ ہے۔

ایٹکن اسٹوارٹ پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پیرنٹ کمپنی) کمپنی کے حصص کے سرمائے کا 55.80 فیصد حصہ رکھتی ہے جبکہ سنگاپور کی ویسٹ اینڈ 16 پی ٹی ای لمیٹڈ اس کی الٹیمیٹ پیرنٹ کمپنی ہے۔

اے جی پی اپنی مصنوعات ملر اینڈ فپس پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے تقسیم کرتی ہے جس کی رسائی پاکستان بھر میں 46,000 سے زائد فارمیسیوں تک ہے۔

اس خبر کی فائلنگ کے وقت اے جی پی لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 179 روپے پر ٹریڈ ہو رہی تھی جس میں 3.24 روپے یا 1.78 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

Comments

200 حروف