BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

وزیراعظم کی الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

  • آئندہ پانچ برسوں میں ملک کی 30 فیصد گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، حکام
شائع اپ ڈیٹ

وزیرِاعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ ملک میں الیکٹرک وہیکلز کے فروغ کے لیے جاری اقدامات میں مزید تیزی لائی جائے، موجودہ علاقائی صورتحال اور مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر ای وی گاڑیوں کا فروغ نہ صرف ایندھن کی درآمدی لاگت میں کمی کا باعث بنے گا بلکہ ماحولیاتی تحفظ اور توانائی کے تحفظ کے لیے بھی نہایت اہم ہے۔

وزیرِاعظم نے الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کے فروغ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ملک میں ای وی گاڑیوں کے استعمال کو عام کرنے کے لیے جاری کوششوں کو مزید تیز کیا جائے۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملک بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات جاری ہیں۔ بریفنگ کے مطابق الیکٹرک موٹر سائیکل اور رکشہ بنانے کے لیے 72 جبکہ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 4 مینوفیکچرنگ سرٹیفیکیٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے اب تک 123 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

حکام کے مطابق آئندہ پانچ برسوں میں ملک کی 30 فیصد گاڑیوں کو بجلی پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس سے اندازاً 4.5 ارب ڈالر تک ایندھن کی بچت ممکن ہوگی۔

اجلاس کو یہ بھی بتایا گیا کہ گریڈ 16 تک کے سرکاری ملازمین کو آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کی اسکیم پر کام جاری ہے۔

وزیرِاعظم نے قومی ای وی پالیسی کے تحت کم آمدنی والے افراد کو فراہم کی جانے والی الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی سبسڈی میں شفافیت یقینی بنانے اور اس اسکیم کے نفاذ کو مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس میں وفاقی وزراء ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، اویس خان لغاری، احسن اقبال، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر، چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف