BR100 Decreased By (-0.81%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.81%)
KSE30 Decreased By (-0.81%)
BAFL 59.64 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
BIPL 27.12 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
BOP 34.12 Decreased By ▼ -1.16 (-3.29%)
CNERGY 12.90 Decreased By ▼ -0.23 (-1.75%)
DFML 18.21 Increased By ▲ 0.13 (0.72%)
DGKC 213.25 Decreased By ▼ -3.76 (-1.73%)
FABL 98.95 Decreased By ▼ -1.00 (-1%)
FCCL 57.64 Decreased By ▼ -0.33 (-0.57%)
FFL 16.18 Decreased By ▼ -0.24 (-1.46%)
GGL 24.12 Decreased By ▼ -0.24 (-0.99%)
HBL 333.50 Increased By ▲ 7.29 (2.23%)
HUBC 212.35 Decreased By ▼ -1.07 (-0.5%)
HUMNL 10.61 Decreased By ▼ -0.20 (-1.85%)
KEL 7.45 Decreased By ▼ -0.03 (-0.4%)
LOTCHEM 27.91 Increased By ▲ 0.16 (0.58%)
MLCF 101.00 Decreased By ▼ -1.98 (-1.92%)
OGDC 320.98 Decreased By ▼ -2.80 (-0.86%)
PAEL 43.08 Decreased By ▼ -0.82 (-1.87%)
PIBTL 16.60 Decreased By ▼ -0.08 (-0.48%)
PIOC 271.90 Decreased By ▼ -4.29 (-1.55%)
PPL 229.48 Increased By ▲ 0.01 (0%)
PRL 71.50 Increased By ▲ 1.39 (1.98%)
SNGP 102.50 Decreased By ▼ -1.16 (-1.12%)
SSGC 26.70 Decreased By ▼ -0.41 (-1.51%)
TELE 8.65 Decreased By ▼ -0.07 (-0.8%)
TPLP 15.14 Decreased By ▼ -0.54 (-3.44%)
TRG 60.10 Decreased By ▼ -1.03 (-1.68%)
UNITY 12.11 Increased By ▲ 0.07 (0.58%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

آئی ایم ایف بورڈ سے نئی قسط کی منظوری ملنے کا امکان

  • دونوں فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، جہاد آزور
شائع اپ ڈیٹ

توقع ہے کہ دیگر بڑی معیشتوں کی طرح عالمی سطح پر پرائس ٹرانسمیشن کے ذریعے پاکستان بھی جاری مشرقِ وسطیٰ تنازع سے متاثر ہوگا، تاہم کھاد کے شعبے پر اس کا اثر محدود رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ ملک میں موجود وافر اسٹاک اور مقامی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد آزور نے ایک پریس بریفنگ کے دوران کیا۔

آئی ایم ایف کے عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ساتھ پروگرام بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، دونوں فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا چکا ہے، توقع ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نئی قسط کے اجرا کی منظوری دے گا۔

آزور نے کہا کہ پاکستان بھی تمام اہم ممالک کی طرح پرائس ٹرانسمیشن کے ذریعے متاثر ہوگا لیکن ایک بار پھر کھادوں پر اس کا اثر کم ہوگا کیونکہ اس کا ذخیرہ کافی ہے ،اس کے علاوہ یہ حقیقت بھی اہم ہے کہ پاکستان نے اس اہم زرعی ان پٹ کو تیار کرنے کی اپنی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ ہم اسٹاف لیول معاہدے پر پہنچ چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے ممالک نے (عالمی معاشی) جھٹکے کے اثرات کم کرنے کے لیے کچھ فوری اقدامات کیے ہیں جن میں مالیاتی ذرائع کو دانشمندانہ طریقے سے استعمال کرتے ہوئے صرف ان لوگوں کو مدد فراہم کی گئی جنہیں اس کی ضرورت ہے۔

اردن، مصر اور پاکستان کے حوالے سے آئی ایم ایف کے عہدیدار نے کہا کہ ان تینوں ممالک کے پاس پہلے سے ہی (آئی ایم ایف کے) پروگرام موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے ہر پروگرام اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ ان ممالک کی مدد کی جاسکے تاکہ وہ معاشی جھٹکوں کو برداشت کرسکیں اور اپنی معاشی کمزوریوں کو کم کرسکیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026

Comments

200 حروف