کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز بند کرنے کا حق حاصل نہیں، سربراہ میری ٹائم چیف اقوام متحدہ
- بحری تجارت کی بحالی کا واحد راستہ کشیدگی کا خاتمہ ہے، آرسینیو ڈومنگیز
اقوام متحدہ کے بحری ادارے (آئی ایم او) کے سربراہ آرسینیو ڈومنگیزنے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز جیسے عالمی تجارتی راستے سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت روکنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث گزشتہ چھ ہفتوں سے یہ اہم گزرگاہ تقریباً مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔
آرسینیو ڈومنگیز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بین الاقوامی سمندری قوانین کے مطابق آزادانہ جہاز رانی پر پابندی لگانا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے ایران کی جانب سے جہازوں سے ٹول ٹیکس وصول کرنے کی رپورٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک خطرناک مثال قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کا اعلان صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دے گا۔ انہوں نے تناؤ میں کمی لانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحری تجارت کی بحالی کا واحد راستہ کشیدگی کا خاتمہ ہے۔


Comments