BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

ٹرمپ نے نیتن یاہو سے لبنان پر حملے کم کرنے کا کہا ہے، این بی سی رپورٹ

  • لبنان میں اسرائیل کے مزید حملوں نے امریکا، ایران جنگ بندی کو خطرے میں ڈال دیا
شائع اپ ڈیٹ

این بی سی نیوز نے جمعرات کو ایک سینئر انتظامی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے لبنان پر حملے کم کرنے کی درخواست کی تاکہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔

لبنان میں اسرائیل کے مزید ہدفی حملوں نے امریکی–ایران جنگ بندی کو مزید خطرے میں ڈال دیا، جس سے پچھلے بدھ کو اس کے ہمسایہ ملک پر سب سے بڑے اسرائیلی حملے میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور ٹرمپ کی جنگ بندی کے منصوبے کو سبوتاژ ہونے کا خطرہ لاحق ہوا۔

ٹرمپ نے چھ ہفتےسے جاری ایران تنازع میں پاکستان کی درخواست پر منگل کو دیر گئے جنگ بندی کا اعلان کیا، صرف چند گھنٹے قبل اس آخری مہلت کے جس کے بعد انہوں نے ایران کی پوری تہذیب کو تباہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

جیسے ہی امریکی اور ایرانی اعلیٰ سطح کے مذاکرات پاکستان میں ہونے والے ہیں، اسلام آباد لبنان اور یمن کے لیے بھی جنگ بندی کے اقدامات پر کام کر رہا ہے، جیسا کہ رائٹرز نے جمعرات کو ایک پاکستانی عہدے دار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے۔

نتن یاہو، جن کی حکومت نے گزشتہ ماہ لبنان کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی تاریخی پیشکش کو مسترد کیا تھا، نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے امن مذاکرات جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت دی ہے، جن میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنا بھی شامل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ”لبنان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ براہِ راست مذاکرات شروع کرنے کی بار بار درخواستوں کے پیشِ نظر، میں نے کل کابینہ کو ہدایت دی کہ لبنان کے ساتھ جلد از جلد براہِ راست مذاکرات شروع کیے جائیں۔“ انہوں نے مزید کہا، “یہ مذاکرات حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل اور لبنان کے درمیان پُرامن تعلقات قائم کرنے پر مرکوز ہوں گے۔“

ایکسئوس کے رپورٹر باراک روید نے ایکس (سابقہ توئٹر) پر لکھا ہے کہ نیتن یاہو کا یہ بیان ان ٹیلیفونک رابطوں کے بعد سامنے آیا جو انہوں نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وائٹ ہاؤس کے ایلچی وٹکوف کے ساتھ کیے تھے۔

انہوں نے لکھا کہ ”اعلیٰ امریکی حکام نے بتایا کہ وٹکوف نے نیتن یاہو سے کہا ہے کہ لبنان میں حملوں میں نرمی کریں اور مذاکرات کا آغاز کریں۔“

نیتن یاہو کے بیان سے ایک گھنٹہ قبل لبنانی صدر جوزف عون نے کہا تھا کہ وہ اس معاملے پر ایک سفارتی راستے پر کام کر رہے ہیں، جسے بین الاقوامی فریقین کی جانب سے اب “مثبت” انداز میں دیکھا جا رہا ہے۔

ایک سینئر لبنانی اہلکار نے رائٹرز کو بتایا کہ لبنان نے گزشتہ روز عارضی جنگ بندی کے لیے کوششیں تیز کی ہیں تاکہ اسرائیل کے ساتھ وسیع مذاکرات کی راہ ہموار ہو سکے۔ انہوں نے اس کوشش کو امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کے “الگ راستہ مگر ایک ہی ماڈل” سے تعبیر کیا۔

دریں اثنا، لبنانی وزیراعظم نواف سلام نے جمعرات کو پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی امن اقدامات پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اسلام آباد سے درخواست کی کہ وہ لبنان اور اس کے عوام پر اسرائیلی حملوں کے فوری خاتمے میں کردار ادا کرے۔

Comments

200 حروف