BR100 Increased By (0.36%)
BR30 Decreased By (-0.13%)
KSE100 Increased By (0.22%)
KSE30 Increased By (0.37%)
BAFL 56.87 Increased By ▲ 0.49 (0.87%)
BIPL 24.96 Increased By ▲ 0.05 (0.2%)
BOP 30.35 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 13.12 Increased By ▲ 0.03 (0.23%)
DFML 15.90 Increased By ▲ 0.01 (0.06%)
DGKC 192.45 Increased By ▲ 0.09 (0.05%)
FABL 94.14 Increased By ▲ 0.42 (0.45%)
FCCL 52.79 Increased By ▲ 0.41 (0.78%)
FFL 14.72 Decreased By ▼ -0.02 (-0.14%)
GGL 19.56 Decreased By ▼ -0.44 (-2.2%)
HBL 306.10 Increased By ▲ 3.95 (1.31%)
HUBC 201.42 Decreased By ▼ -1.29 (-0.64%)
HUMNL 10.16 Increased By ▲ 0.05 (0.49%)
KEL 6.09 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 26.46 Decreased By ▼ -0.89 (-3.25%)
MLCF 93.16 Increased By ▲ 0.41 (0.44%)
OGDC 316.73 Decreased By ▼ -1.03 (-0.32%)
PAEL 35.63 Increased By ▲ 0.13 (0.37%)
PIBTL 14.68 Increased By ▲ 0.11 (0.75%)
PIOC 243.21 Increased By ▲ 0.17 (0.07%)
PPL 226.91 Decreased By ▼ -0.88 (-0.39%)
PRL 93.02 Increased By ▲ 0.45 (0.49%)
SNGP 91.84 Decreased By ▼ -0.08 (-0.09%)
SSGC 23.81 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
TELE 7.80 Increased By ▲ 0.02 (0.26%)
TPLP 12.97 Increased By ▲ 0.30 (2.37%)
TRG 56.56 Decreased By ▼ -1.24 (-2.15%)
UNITY 8.07 Increased By ▲ 0.03 (0.37%)
WTL 1.01 Decreased By ▼ -0.01 (-0.98%)
پاکستان

پی آئی اے کی لندن کے لیے پروازوں کی بحالی، 6 سال بعد پہلا طیارہ اسلام آباد سے روانہ

  • قومی ایئر لائن کا 30 مارچ سے لاہور سے لندن کے لیے ہفتہ وار پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز(پی آئی اے) کی پرواز پی کے 785 اتوار کو 325 مسافروں کو لے کر اسلام آباد سے لندن کے لیے روانہ ہو گئی، جو چھ سال کے طویل وقفے کے بعد برطانیہ کے دارالحکومت کے لیے قومی ایئر لائن کے آپریشنز کی باقاعدہ بحالی ہے۔

یہ پیش رفت برطانوی حکام کی جانب سے جولائی میں عائد پابندی ختم کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے، جس کے بعد پی آئی اے نے اکتوبر 2025 میں مانچسٹر کے لیے پروازوں کے ساتھ برطانیہ کی مارکیٹ میں دوبارہ قدم رکھا تھا۔ ایئر لائن فی الحال مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار چار پروازیں چلا رہی ہے اور اب برطانیہ کے دیگر شہروں تک اپنے نیٹ ورک کو بتدریج وسعت دینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

پی آئی اے کے برطانیہ کے لیے آپریشنز مئی 2020 میں کراچی میں ایئربس اے 320 کے حادثے کے بعد معطل کر دیے گئے تھے، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ اس واقعے اور پائلٹس کے لائسنسنگ کے معیار سے متعلق خدشات کے باعث برطانیہ اور یورپی ریگولیٹرز نے فضائی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔

آج کی افتتاحی پرواز کو سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد علی اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے رخصت کیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں پی آئی اے کنسورشیم کے چیئرمین عارف حبیب اور ہوابازی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور ایک لکی ڈرا کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں ایک خوش نصیب مسافر نے 660 سی سی کار جیتی، جبکہ دیگر مسافروں میں یادگاری تحائف تقسیم کیے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پروازوں کی بحالی سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے لندن آپریشنز کی بحالی پر پی آئی اے کو مبارکباد پیش کی۔ قومی ایئر لائن برطانیہ میں مقیم 16 لاکھ سے زائد سمندر پار پاکستانیوں کو براہِ راست سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقع پر پی آئی اے کے سی ای او نے معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز بھی پیش کیں۔

پی آئی اے 30 مارچ سے لاہور سے لندن کے لیے بھی ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ ابتدائی طور پر پاکستان اور لندن کے درمیان ہفتہ وار چار پروازیں چلائی جائیں گی، جن میں سے تین اسلام آباد اور ایک لاہور سے روانہ ہوگی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق لندن ایئر لائن کی پہلی بین الاقوامی منزل تھی اور اس روٹ کے ساتھ پی آئی اے کی 71 سالہ تاریخ وابستہ ہے۔ دریں اثنا، لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بھی پی آئی اے کی پرواز کے استقبال کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل پرواز کا استقبال کریں گے اور لندن سے پہلی واپسی کی پرواز کے مسافروں کو رخصت کریں گے۔

Comments

Comments are closed.