BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
کاروبار اور معیشت

تاجر برادری نے جی ایس پی پلس کو لائف لائن قرار دے دیا

  • اسٹیٹس کے خلاف کسی بھی قسم کے منفی پراپیگنڈے کی اجازت نہیں دیں گے، ایف پی سی سی آئی
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی چیمبر نے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کو پاکستان کی برآمدات کیلئے لائف لائن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف کسی بھی قسم کے منفی پراپیگنڈے کی اجازت نہیں دیں گے۔

فیڈریشن ہاؤس میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے باعث یورپی ممالک کو پاکستان کی برآمدات 3.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر تقریباً 8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ کسی کو بھی اس کے خلاف مہم چلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امان پراچہ نے کہا کہ بھارت اس سے قبل اس سہولت (جی ایس پی پلس) کو واپس کروانے کی ناکام کوششیں کر چکا ہے۔

کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر اکرم راجپوت نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صرف کورنگی کے صنعتی علاقے سے ہی 3 ارب ڈالر مالیت کی برآمدات کی جاتی ہیں۔ انہوں نے جی ایس پی پلس کو معیشت کا ایک لازمی حصہ قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ بزنس کمیونٹی اس کی حمایت میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح متحد کھڑی ہے۔

کاٹن جنرز ایسوسی ایشن، پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور دیگر تجارتی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی پریس کانفرنس میں شرکت کی اور جی ایس پی پلس کے خلاف کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے کی شدید مذمت کی۔

ایف پی سی سی آئی کے سینیئر رہنماؤں نے یورپی یونین کی جانب سے پاکستان کے جی ایس پی پلس اسٹیٹس کی ممکنہ منسوخی پر شدید خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اور خبردار کیا ہے کہ ایسی کوئی بھی صورتحال قومی معیشت کو تباہ کن نقصان پہنچائے گی اور لاکھوں محنت کش خاندانوں کو بے روزگاری کے اندھیروں میں دھکیل دے گی۔

یہ انتباہ لاہور میں ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران دیا گیا جس میں ریجنل چیئرمین اور نائب صدر ذکی اعجاز، یو بی جی کے پیٹرن ان چیف ایس ایم تنویر اور ملک بھر سے دیگر ممتاز کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

Comments

Comments are closed.