BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

اسپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حصول کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ، پاسپورٹ و دستاویزات کے اجراء میں تیزی لانے کی ہدایت

  • یہ پیشرفت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز سالک حسین کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس کے دوران سامنے آئی
شائع اپ ڈیٹ

اسپین میں غیر قانونی تارکین وطن کو قانونی حیثیت دینے کیلئے رجسٹریشن کے آغاز سے قبل پاکستانیوں کو پاسپورٹ اور دیگر کاغذات ایک ہفتے میں جاری کئے جائیں گے۔

یہ پیشرفت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس کے دوران سامنے آئی جس میں اسپین میں مقیم پاکستانیوں کیلئے سپینش ریذیڈنٹ کارڈ کے حصول کے حوالے سے پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ، ایم ڈی او پی ایف، نادرا اور پاسپورٹ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، قونصل جنرل بارسلونا محمد علی وزیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی بذریعہ زوم اجلاس میں شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز سالک حسین نے کہا کہ اسپین کی اس سکیم سے دیگر ممالک کے علاوہ تقریباً 15 ہزار پاکستانی فائدہ اٹھائیں گے۔ انہوں نے اسپین میں مقیم پاکستانیوں کو بھرپور سپورٹ فراہم کرنے پر وزارت داخلہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کا جلد اجراء حکومت کی اولین ترجیح ہے، تاہم کسی مجرم یا مطلوب ملزم کو ہرگز پاسپورٹ جاری نہ کیا جائے۔

انہوں نے سفارت خانے کو پاسپورٹ سیکشن کیلئے اضافی عملہ فوری فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ نیشنل پولیس بیورو کی جانب سے کریکٹر سرٹیفکیٹ کی تصدیق کے عمل کو مزید آسان اور تیز کیا گیا ہے اور پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ ترجیحی بنیادوں پر جاری کئے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں اسپین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد اور قونصل جنرل بارسلونا نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تمام ادارے پاکستانیوں کو ضروری دستاویزات کی بروقت دستیابی کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں جبکہ کریکٹر سرٹیفکیٹ اور پاسپورٹ کے اجراء میں نمایاں تیزی آئی ہے۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستانی سفارتخانہ اور قونصل جنرل اب تک دس ہزار افراد کو اتھارٹی لیٹر جاری کرچکے ہیں۔


Comments

200 حروف