دنیا
ایران کا ڈیگو گارسیا فوجی اڈے پر میزائل حملہ، امریکی بیس محفوظ رہی، وال اسٹریٹ جرنل
- ایک میزائل دوران پرواز ہی ناکارہ ہوگیا، دوسرے کے لئے ایس ایم-3 انٹرسیپٹر فائر کیا گیا
وال اسٹریٹ جرنل نے متعدد امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران نے ڈیگو گارسیا پر دو درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل داغے تاہم وہ بحرِ ہند میں واقع امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے کو نشانہ بنانے میں ناکام رہے۔
اخبار کے مطابق ایک میزائل پرواز کے دوران ہی ناکارہ ہوگیا جبکہ دوسرے میزائل کو روکنے کے لیے ایک امریکی جنگی جہاز سے ایس ایم-3 انٹرسیپٹر فائر کیا گیا، تاہم ابھی تک یہ تعین نہیں ہوسکا کہ آیا اسے فضا میں تباہ کرنے کی کوشش کامیاب رہی یا نہیں۔ وال اسٹریٹ جرنل نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ میزائل کب فائر کیے گئے تھے۔
وائٹ ہاؤس، واشنگٹن میں برطانوی سفارت خانے اور وزارتِ دفاع نے رائٹرز کی جانب سے تبصرے کی درخواستوں کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔


Comments