BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی اپیل، خلیجی ممالک کے ساتھ اظہار یکجہتی

  • بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سے امن خطرے میں پڑتا ہے، ترقی نہیں ہوتی، مستقبل مندوب اقوام متحدہ عاصم افتخار
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خلیجی ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں بحرین اور روس کی جانب سے پیش کردہ قراردادوں کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ تنازع کے تباہ کن اثرات پوری دنیا پر مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو امن خطرے میں پڑ جاتا ہے۔ پاکستان دشمنی کے فوری خاتمے اور مذاکرات کی میز پر واپسی کا مطالبہ کرتا ہے۔

عاصم افتخار نے افسوس کا اظہار کیا کہ خطے کو درپیش سنگین خطرات کے باوجود سلامتی کونسل اس تنازع کو ختم کرنے کے لیے متحد نہ ہو سکی۔

پاکستانی مندوب نے بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے ان ممالک پر ہونے والے غیر ضروری حملوں خاص طور پر شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان ممالک پر حملے فوری طور پر بند ہوں گے اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی برقرار رہے گی۔

عاصم افتخار نے 28 فروری کو ایران پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی اور کہا کہ پاکستان ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا حامی ہے اور وہاں کی عدم استحکام کی صورتحال پر فکر مند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس تنازع کے سماجی و معاشی اثرات سے پاکستان بھی متاثر ہوا ہے، متحدہ عرب امارات میں حملوں کے دوران دو پاکستانی جان بحق ہوئے، جبکہ لاکھوں پاکستانی خلیجی ممالک میں خطرے کی زد میں ہیں۔ ایندھن کی فراہمی میں رکاوٹ کے باعث حکومتِ پاکستان کو تیل اور بجلی کی بچت کے لیے ہنگامی اقدامات کرنے پڑے۔

پاکستان نے زور دیا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر سے باہر طاقت کا استعمال غیر قانونی ہے اور تمام فریقین بین الاقوامی انسانی حقوق کے قوانین کی پاسداری کریں۔ انہوں نے کہا کہ خطے کا کوئی ایک ملک اپنی من مانی نہیں کر سکتا اور نہ ہی پڑوسیوں کو دھمکا کر اپنی مرضی مسلط کر سکتا ہے۔ پاکستان نے تمام فریقین سے فوری جنگ بندی، تحمل اور سفارت کاری کے ذریعے دیرپا حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

Comments

Comments are closed.