BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

سری لنکا ایرانی عملے کو وطن واپس نہ بھیجے، امریکا

  • انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عملے کو پناہ دی، سری لنکن صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک مراسلے کے مطابق امریکہ سری لنکا کی حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اس ہفتے ڈبوئے گئے ایرانی جنگی جہاز آئی آر آئی ایس ڈینا کے بچ جانے والے عملے اور سری لنکا کی تحویل میں موجود دوسرے ایرانی بحری جہاز آئی آر آئی ایس بوشہر کے عملے کو ایران واپس نہ بھیجے۔

رائٹرز کو جمعہ کو دکھائی جانے والی امریکی محکمہ خارجہ کی داخلی مراسلے کے مطابق، امریکہ سری لنکا کی حکومت پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ اس ہفتے ڈبوئے گئے ایرانی جنگی جہاز کے بچ جانے والے عملے اور سری لنکا کی تحویل میں موجود دوسرے ایرانی جہاز کے عملے کو وطن واپس نہ بھیجے۔

بدھ کو امریکی آبدوز نے سری لنکا کے جنوبی ساحلی شہر گال سے تقریباً 19 ناٹیکل میل دور بحرِ ہند میں ایرانی جنگی جہاز آئی آر آئی ایس ڈینا کو ڈبو دیا جس کے نتیجے میں درجنوں افراد شہید ہوگئے۔ اس کارروائی نے واشنگٹن کی ایرانی بحریہ کے خلاف جاری مہم کے دائرہ کار کو نمایاں طور پر بڑھا دیا ہے۔

جمعرات کو سری لنکا نے آئی آر آئی ایس بوشہر کے 208 عملے کے ارکان کو اتارنا شروع کیا۔ یہ بحری معاون جہاز سری لنکا کے خصوصی اقتصادی زون میں پھنس گیا تھا تاہم اس کی سمندری حدود سے باہر تھا۔

سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈیسانائیکے نے کہا کہ ان کی ریاست کی یہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ذمہ داری ہے کہ وہ عملے کو پناہ دے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مراسلے کے مطابق کولمبو میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور جین ہاویل نے سری لنکا کی حکومت پر زور دیا ہے کہ نہ تو بوشہر کے عملے اور نہ ہی ڈینا کے بچ جانے والے 32 ارکان کو ایران واپس بھیجا جائے۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے فی الحال تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا، جبکہ صدر ڈیسانائیکے کے دفتر اور سری لنکا کی وزارتِ خارجہ کے نمائندے بھی فوری طور پر دستیاب نہیں تھے۔

Comments

Comments are closed.