BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

پینٹاگون نے ایران جنگ میں ہلاک مزید دو امریکی فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی

  • یہ فوجی اتوار کے روز کویت میں امریکی فوجی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملے میں مارے گئے تھے
شائع اپ ڈیٹ

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایران کے خلاف جاری جنگ میں ہلاک ہونے والے مزید 2 فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی ہے۔ یہ فوجی اتوار کے روز کویت میں امریکی فوجی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملے میں مارے گئے تھے جس میں مجموعی طور پر 6 ریزرو فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

پینٹاگون کے مطابق حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 45 سالہ میجر جیفری اوبرائن شامل ہیں جو امریکی ریاست آئیووا کے رہائشی تھے۔ اس کے علاوہ 54 سالہ چیف وارنٹ آفیسر 3 رابرٹ ایم مارزن کی ہلاکت کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پینٹاگون کا کہنا ہے کہ مارزن کی حتمی شناخت میڈیکل ایگزامینر کی جانب سے مکمل کی جائے گی۔

دونوں فوجی 103rd سسٹینمنٹ کمانڈ سے وابستہ تھے جس کا ہیڈکوارٹر ڈیس موئنز، آئیووا میں ہے۔ یہ کمانڈ امریکی فوج کے عالمی لاجسٹکس اور سپلائی آپریشن کا حصہ سمجھی جاتی ہے۔

اس سے ایک روز قبل امریکی فوج نے اسی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے مزید 4 فوجیوں کی شناخت ظاہر کی تھی۔ ان میں کیپٹن کوڈی اے کھورک، سارجنٹ فرسٹ کلاس نوح ایل ٹیٹجینس، سارجنٹ فرسٹ کلاس نکول ایم امور اور سارجنٹ ڈیکلن جے کوڈی شامل ہیں۔ یہ حملہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکی فوج کی پہلی ہلاکتوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

ادھر امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ امریکہ اس جنگ کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ضرورت پڑنے تک یہ کارروائیاں جاری رکھی جا سکتی ہیں۔

Comments

Comments are closed.