BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
مارکٹس

مشرقِ وسطیٰ کی جنگ ٹیک مارکیٹ کے لیے نیا ‘ریڈ فلیگ’ بن گئی

  • بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے آغاز پر عالمی تنازعات کے سائے
شائع اپ ڈیٹ

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ مشرقِ وسطیٰ میں انفراسٹرکچر، خصوصاً اے آئی کو چلانے کے لیے درکار ڈیٹا سینٹرز میں سرمایہ کاری کرنے والی ٹیک کمپنیوں کے لیے ”ریڈ فلیگ“ بن جائے گی۔

یہ تنازع پیر کی صبح بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس( ایم ڈبلیو سی) ٹیلی کام تجارتی میلے کے آغاز کے ساتھ ہی نمایاں ہو گیا، جہاں ممکنہ شرکا کو سفر میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ماہرین اس کے اثرات کے بارے میں فکرمند ہیں۔

ڈیٹا فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کے مشرقِ وسطیٰ اور یورپ کی مارکیٹس کے ماہر فرانسسکو جیرونیمو کے مطابق اس ہفتے کے اختتام تک مشرقِ وسطیٰ ” بڑی سرمایہ کاری کر رہا تھا اور اس بات کو یقینی بنا رہا تھا کہ بڑے کھلاڑی وہاں ٹیک انفرااسٹرکچر قائم کرنے میں دلچسپی لیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ جنگ ”متعدد وینڈرز کے لیے ریڈ فلیگ بن جائے گی کیونکہ (صورتحال) انتہائی غیر مستحکم ہو گئی ہے۔“

فرانسسکو جیرونیمو نے کہا کہ اگر لڑائی طویل ہوئی تو بڑے سرمایہ کار ” اس بات پر دوبارہ غور کر سکتے ہیں کہ آیا وہ سرمایہ کاری جاری رکھیں گے یا نہیں۔“

انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ تنازع پہلے ہی دنیا کے بڑے حصوں میں اسمارٹ فونز اور دیگر گیجٹس کی ترسیل کو بری طرح متاثر کرنے والا ہے۔

ان کے مطابق ٹیکس فری زونز کی بدولت دبئی خطے کے ساتھ ساتھ مغربی یورپ کے لیے بھی لاجسٹکس کا ایک نہایت اہم مرکز رہا ہے۔

بین اینڈ کمپنی کی تجزیہ کار این ہوئکر نے کہا کہ ”جب بھی عالمی تجارت میں خلل آتا ہے تو ویلیو چین لازمی طور پر متاثر ہوتی ہے۔“

ماہرین کے مطابق اس کے ممکنہ اثرات ایک ایسی ٹیک مارکیٹ پر مزید دباؤ ڈالیں گے جو پہلے ہی میموری (آر اے ایم ) چپس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باعث مشکلات کا شکار ہے، جسے بڑے اے آئی ڈیولپرز کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری نے ہوا دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”میموری کی کمی اس وقت سپلائی چینز کو واضح طور پر متاثر کر رہی ہے اور اس کا اثر فونز اور لیپ ٹاپ کمپیوٹرز پر پڑے گا۔“

اہم میموری چپس کی قیمتیں 2025 کی آخری سہ ماہی میں 40 فیصد تک بڑھ گئیں اور رواں سال مزید اضافے کی توقع ہے۔

بعض بڑی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیاں، جیسے سام سنگ، پہلے ہی اس اضافی لاگت کا بوجھ صارفین تک منتقل کر رہی ہیں۔

جیرونیمو نے پیش گوئی کی کہ اس کے نتیجے میں 2026 میں ” اسمارٹ فون فروخت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی“ دیکھنے میں آ سکتی ہے۔

Comments

Comments are closed.