BR100 Decreased By (-0%)
BR30 Decreased By (-0.4%)
KSE100 Increased By (0.14%)
KSE30 Increased By (0.05%)
BAFL 55.61 Decreased By ▼ -0.16 (-0.29%)
BIPL 24.50 Increased By ▲ 0.17 (0.7%)
BOP 28.80 Decreased By ▼ -0.01 (-0.03%)
CNERGY 12.87 Increased By ▲ 0.07 (0.55%)
DFML 15.89 Decreased By ▼ -0.19 (-1.18%)
DGKC 182.20 Decreased By ▼ -0.20 (-0.11%)
FABL 91.49 Increased By ▲ 0.09 (0.1%)
FCCL 51.79 Decreased By ▼ -0.20 (-0.38%)
FFL 14.09 Increased By ▲ 0.07 (0.5%)
GGL 19.95 Decreased By ▼ -0.15 (-0.75%)
HBL 289.12 Decreased By ▼ -0.32 (-0.11%)
HUBC 193.70 Increased By ▲ 0.46 (0.24%)
HUMNL 9.29 Increased By ▲ 0.08 (0.87%)
KEL 6.08 Increased By ▲ 0.17 (2.88%)
LOTCHEM 25.49 Decreased By ▼ -0.33 (-1.28%)
MLCF 90.08 Decreased By ▼ -0.37 (-0.41%)
OGDC 298.90 Decreased By ▼ -3.35 (-1.11%)
PAEL 33.80 Increased By ▲ 0.07 (0.21%)
PIBTL 13.75 Increased By ▲ 0.04 (0.29%)
PIOC 232.00 Increased By ▲ 0.92 (0.4%)
PPL 218.70 Decreased By ▼ -0.55 (-0.25%)
PRL 106.97 Increased By ▲ 3.21 (3.09%)
SNGP 90.39 Increased By ▲ 0.26 (0.29%)
SSGC 22.92 Decreased By ▼ -0.10 (-0.43%)
TELE 7.10 Decreased By ▼ -0.13 (-1.8%)
TPLP 11.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.42%)
TRG 56.46 Increased By ▲ 0.99 (1.78%)
UNITY 7.93 Decreased By ▼ -0.11 (-1.37%)
WTL 0.96 Decreased By ▼ -0.02 (-2.04%)
دنیا

دبئی محفوظ پناہ گاہ کی حیثیت سخت آزمائش میں

  • ہفتے کے روز ایران کی جوابی کارروائیوں کے دوران میزائل حملوں نے دبئی کے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا
شائع اپ ڈیٹ

خلیجی کشیدگی کے حالیہ مرحلے نے دبئی کی اس شناخت کو دھچکا پہنچایا ہے جو گزشتہ چار دہائیوں میں ایک محفوظ اور مستحکم کاروباری مرکز کے طور پر قائم کی گئی تھی۔

ہفتے کے روز ایران کی جوابی کارروائیوں کے دوران میزائل حملوں نے دبئی کے اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، جن میں دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جبل علی بندرگاہ کا ایک برتھ اور معروف ہوٹل برج العرب شامل ہیں۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے مطابق ان حملوں میں 3 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوئے۔

متحدہ عرب امارات کی نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹرز مینجمنٹ اتھارٹی نے صورت حال کو قابو میں قرار دیا، تاہم شہر میں خوف کی فضا برقرار ہے۔ ہزاروں افراد فضائی حدود کی بندش کے باعث پھنسے رہے جبکہ ابوظہبی اور دبئی کی اسٹاک مارکیٹس 2 دن کے لیے بند کر دی گئیں، جو ملکی تاریخ میں غیر معمولی اقدام ہے۔

دبئی کی معیشت اب تقریباً مکمل طور پر غیر تیل شعبوں پر انحصار کرتی ہے، جہاں تیل کا حصہ مجموعی قومی پیداوار کا 2 فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے۔ تجارت، سیاحت، جائیداد اور مالیاتی خدمات نے اسے عالمی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش بنایا۔ 2004 میں دبئی انٹرنیشنل فنانشل سینٹر کے قیام کے بعد 290 سے زائد بینک، 100 سے زیادہ ہیج فنڈز اور سینکڑوں ویلتھ مینجمنٹ ادارے یہاں قائم ہوئے۔

ماہرین کے مطابق اگر جنگ طول پکڑتی ہے تو دبئی کی محفوظ پناہ گاہ کی حیثیت متاثر ہو سکتی ہے۔ سونے کی طلب میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے متبادل مقامات کی تلاش اس بات کا اشارہ ہے کہ طویل کشیدگی شہر کے معاشی ماڈل کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتی ہے۔

Comments

Comments are closed.