BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

ایران جنگ سے عالمی بحری تجارت شدید متاثر، ٹینکرز سمندر میں پھنس گئے

  • تقریباً 150 جہاز سمندر میں لنگر انداز ہو کر پھنس گئے
شائع اپ ڈیٹ

مشرقِ وسطیٰ میں ایران سے بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث انشورنس کمپنیوں نے خلیجی پانیوں میں چلنے والے جہازوں کے لیے جنگی خطرات کی کوریج منسوخ کرنا شروع کر دی ہے، جس سے عالمی بحری تجارت شدید متاثر ہو رہی ہے۔ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی تقریباً معطل ہو چکی ہے جہاں سے دنیا میں استعمال ہونے والے تیل کا تقریباً پانچواں حصہ اور بڑی مقدار میں گیس گزرتی ہے۔

ایران اور امریکا و اسرائیل کے درمیان حالیہ حملوں کے بعد متعدد آئل ٹینکر نشانہ بنے۔ پیر کو ایک ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ کم از کم چار دیگر جہازوں کو نقصان پہنچا اور تقریباً 150 جہاز سمندر میں لنگر انداز ہو کر پھنس گئے۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق عالمی کنٹینر بردار جہازوں کا تقریباً 10 فیصد وسیع تعطل کا شکار ہے، جس سے یورپ اور ایشیا کی بندرگاہوں پر سامان جمع ہونے کا خدشہ ہے۔

کشیدگی کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت میں 13 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا جبکہ یورپی قدرتی گیس بھی مہنگی ہو گئی۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والی جہاز رانی بند کر رہا ہے۔ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ہونڈوراس کے پرچم بردار ٹینکر ایتھے نووا کو دو ڈرون حملوں میں نشانہ بنایا گیا، جبکہ امریکی پرچم بردار ٹینکر اسٹینا امپیریٹو کو بھی فضائی حملے میں نقصان پہنچا جس سے ایک کارکن ہلاک ہوا۔

Comments

200 حروف