BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.74%)
KSE100 Decreased By (-0.41%)
KSE30 Decreased By (-0.67%)
BAFL 58.40 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
BIPL 25.55 Increased By ▲ 0.13 (0.51%)
BOP 33.85 Decreased By ▼ -0.40 (-1.17%)
CNERGY 8.15 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
DFML 20.70 Decreased By ▼ -0.26 (-1.24%)
DGKC 197.00 Decreased By ▼ -0.47 (-0.24%)
FABL 89.90 Increased By ▲ 0.39 (0.44%)
FCCL 53.35 Decreased By ▼ -0.54 (-1%)
FFL 17.89 Decreased By ▼ -0.14 (-0.78%)
GGL 20.49 Increased By ▲ 0.69 (3.48%)
HBL 286.50 Increased By ▲ 0.44 (0.15%)
HUBC 213.89 Decreased By ▼ -1.51 (-0.7%)
HUMNL 11.06 Increased By ▲ 0.06 (0.55%)
KEL 8.05 Decreased By ▼ -0.06 (-0.74%)
LOTCHEM 28.12 Increased By ▲ 0.68 (2.48%)
MLCF 87.19 Decreased By ▼ -0.86 (-0.98%)
OGDC 320.75 Decreased By ▼ -3.81 (-1.17%)
PAEL 40.31 Increased By ▲ 0.37 (0.93%)
PIBTL 17.09 Decreased By ▼ -0.23 (-1.33%)
PIOC 276.00 Increased By ▲ 0.54 (0.2%)
PPL 228.40 Decreased By ▼ -4.38 (-1.88%)
PRL 34.59 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 98.80 Decreased By ▼ -0.81 (-0.81%)
SSGC 26.90 Decreased By ▼ -0.27 (-0.99%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.04 (-0.47%)
TPLP 9.29 Increased By ▲ 0.53 (6.05%)
TRG 71.69 Decreased By ▼ -0.06 (-0.08%)
UNITY 11.58 Decreased By ▼ -0.09 (-0.77%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.02 (1.59%)
دنیا

مشرقِ وسطیٰ میں موجود اہم امریکی فوجی اڈے

  • دوحہ کے باہر صحرا میں واقع العدید ایئر بیس پر 10 ہزار فوجی موجود
شائع February 28, 2026 اپ ڈیٹ February 28, 2026 05:14pm

اسرائیل اور امریکہ نے ہفتے کو ایران پر حملہ کردیا جس نے مشرقِ وسطیٰ کو ایک بار پھر فوجی تصادم کی آگ میں دھکیل دیا ہے۔

ذیل میں مشرقِ وسطیٰ میں قائم اہم امریکی فوجی تنصیبات کی تفصیل دی جارہی ہے:

بحرین:

یہاں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کا ہیڈ کوارٹر قائم ہے، جس کی ذمہ داریوں کے دائرہ کار میں خلیج (عرب)، بحیرہ احمر، بحیرہ عرب اور بحر ہند کے کچھ حصے شامل ہیں۔

قطر:

دارالحکومت دوحہ کے باہر صحرا میں واقع 24 ہیکٹر پر محیط العدید ایئر بیس امریکی سینٹرل کمانڈ کا فارورڈ ہیڈ کوارٹر ہے جو مغرب میں مصر سے لے کر مشرق میں قازقستان تک پھیلے ہوئے خطے میں امریکی فوجی آپریشنز کی نگرانی کرتا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کے اس سب سے بڑے امریکی اڈے میں تقریباً 10,000 فوجی موجود ہیں۔

کویت:

یہاں کئی فوجی تنصیبات موجود ہیں جن میں کیمپ عارفجان شامل ہے جو امریکی آرمی سینٹرل کا فارورڈ ہیڈ کوارٹر ہے۔ اس کے علاوہ ’علی السالم ایئر بیس‘ ہے، جو عراقی سرحد سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور اپنے الگ تھلگ اور دشوار گزار ماحول کی وجہ سے دی راک کے نام سے مشہور ہے۔

متحدہ عرب امارات:

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کے جنوب میں واقع الظفرہ ایئر بیس جو اماراتی فضائیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر استعمال کیا جاتا ہے، امریکی فضائیہ کا ایک انتہائی اہم مرکز ہے۔ امریکی ایئر فورس سینٹرل کمانڈ کے مطابق، یہ اڈہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ (داعش) کے خلاف مشنوں اور پورے خطے میں جاسوسی کی کارروائیوں کے لیے معاونت فراہم کرتا رہا ہے۔

دبئی کی جبل علی بندرگاہ اگرچہ باقاعدہ طور پر کوئی فوجی اڈہ نہیں ہے، تاہم یہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحریہ کے جہازوں کی آمد و رفت کا سب سے بڑا مرکز ہے، جہاں باقاعدگی سے امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں اور دیگر جنگی جہازوں کی میزبانی کی جاتی ہے۔

عراق:

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صوبہ انبار کے مغربی حصے میں واقع ’ین الاسد ایئر بیس پر اپنی موجودگی برقرار رکھے ہوئے ہے جہاں وہ عراقی سیکیورٹی فورسز کی معاونت اور نیٹو مشن میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

سعودی عرب:

وائٹ ہاؤس کے ایک خط کے مطابق 2024 میں سعودی عرب میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد 2,321 تھی، جو سعودی حکومت کے ساتھ مل کر فضائی اور میزائل دفاعی صلاحیتوں کی فراہمی اور امریکی فوجی طیاروں کی کارروائیوں میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض فوجی ریاض سے تقریباً 60 کلومیٹر جنوب میں واقع پرنس سلطان ایئر بیس پر تعینات ہیں، جہاں امریکی فوج کے دفاعی نظام بشمول پیٹریاٹ میزائل بیٹریاں اور ٹرمینل ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس سسٹمز موجود ہیں۔

اردن:

عمان سے 100 کلومیٹر شمال مشرق میں ازرق کے مقام پر واقع موفق السلطی ایئر بیس امریکی ایئر فورس سینٹرل کے 332 ویں ایئر ایکسپڈیشنری ونگ کی میزبانی کرتا ہے۔ لائبریری آف کانگریس کی 2024 کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ ونگ پورے خطہ شام میں فوجی مشنوں میں مصروف عمل رہتا ہے۔

Comments

200 حروف