BR100 Decreased By (-0.72%)
BR30 Decreased By (-1.07%)
KSE100 Decreased By (-0.52%)
KSE30 Decreased By (-0.51%)
BAFL 56.70 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
BIPL 26.90 Decreased By ▼ -0.08 (-0.3%)
BOP 33.30 Decreased By ▼ -0.45 (-1.33%)
CNERGY 10.01 Increased By ▲ 0.13 (1.32%)
DFML 17.91 Decreased By ▼ -0.09 (-0.5%)
DGKC 199.82 Decreased By ▼ -5.11 (-2.49%)
FABL 99.38 Decreased By ▼ -0.72 (-0.72%)
FCCL 52.50 Decreased By ▼ -0.59 (-1.11%)
FFL 16.36 Decreased By ▼ -0.16 (-0.97%)
GGL 25.25 Increased By ▲ 0.41 (1.65%)
HBL 300.00 Increased By ▲ 0.18 (0.06%)
HUBC 216.00 Decreased By ▼ -1.08 (-0.5%)
HUMNL 10.49 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.15 Decreased By ▼ -0.07 (-0.97%)
LOTCHEM 29.29 Decreased By ▼ -0.02 (-0.07%)
MLCF 89.89 Decreased By ▼ -2.27 (-2.46%)
OGDC 315.94 Decreased By ▼ -0.35 (-0.11%)
PAEL 41.47 Decreased By ▼ -0.57 (-1.36%)
PIBTL 16.30 Decreased By ▼ -0.11 (-0.67%)
PIOC 290.87 Decreased By ▼ -9.37 (-3.12%)
PPL 215.00 Decreased By ▼ -1.84 (-0.85%)
PRL 51.94 Increased By ▲ 1.08 (2.12%)
SNGP 99.70 Decreased By ▼ -2.02 (-1.99%)
SSGC 25.87 Decreased By ▼ -1.11 (-4.11%)
TELE 8.40 Decreased By ▼ -0.25 (-2.89%)
TPLP 13.21 Decreased By ▼ -0.18 (-1.34%)
TRG 58.60 Decreased By ▼ -0.66 (-1.11%)
UNITY 10.07 Decreased By ▼ -0.23 (-2.23%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
پاکستان

امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے، پاکستان کی اپنے شہریوں کو ایران کے سفر سے گریز کی ہدایت

  • اس وقت ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو احتیاط برتنی چاہیے، دفتر خارجہ
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیل کی جانب سے ہفتے کو ایران پر پیشگی حملے کے اعلان کے بعد پاکستان نے اپنے شہریوں کو ایران کے تمام غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

دفتر خارجہ نے ایران کے حوالے سے پاکستانی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزر جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی حفاظت اور سلامتی کے لیے پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو احتیاط برتنی چاہیے، چوکس رہنا چاہیے اور غیر ضروری سفر کو کم سے کم کرنا چاہیے۔

بیان میں پاکستانی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تہران میں پاکستان کے سفارتخانے اور دیگر پاکستانی مشنز کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں رہیں۔

نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایران پر امریکی حملے جاری ہیں۔ دوسری جانب ایک ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای تہران میں موجود نہیں اور انہیں کسی محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا کہ ریاستِ اسرائیل نے اسرائیل کے خلاف خطرات کو ختم کرنے کے لیے ایران پر ایک پیشگی حملہ کیا ہے۔

ایک اسرائیلی دفاعی اہلکار نے بتایا کہ اس آپریشن کی منصوبہ بندی واشنگٹن کے ساتھ ہم آہنگی سے کئی ماہ پہلے کی گئی تھی اور حملے کی تاریخ کا فیصلہ ہفتوں قبل کر لیا گیا تھا۔

Comments

200 حروف