BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
مارکٹس

ایران کو امریکہ سے مذاکرات کے مثبت نتائج کی امید، مذاکراتی ٹیم جنیوا روانہ

  • دونوں ممالک نے طویل عرصے سے متنازع جوہری پروگرام پر رواں ماہ کے اوائل میں مذاکرات دوبارہ شروع کیے
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بدھ کے روز کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے تیسرے دور سے مثبت نتائج کی توقع ہے، جبکہ تہران کے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے ایک وفد جنیوا روانہ ہو گیا ہے۔

ایک سینئر امریکی عہدیدار نے پیر کو بتایا ہے کہ امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر جمعرات کو جنیوا میں ایرانی وفد سے ملاقات کریں گے، جس کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی کر رہے ہیں۔

دونوں ممالک نے طویل عرصے سے متنازع جوہری پروگرام پر رواں ماہ کے اوائل میں مذاکرات دوبارہ شروع کیے، ایسے وقت میں جب امریکہ ممکنہ حملوں سے قبل مشرق وسطیٰ میں اپنی عسکری صلاحیت بڑھا رہا ہے۔ ایران نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس پر حملہ کیا گیا تو وہ خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 19 فروری کو کہا تھا کہ وہ تہران کو معاہدہ کرنے کے لیے تقریباً 10 سے 15 دن کا وقت دے رہے ہیں۔

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے سرکاری میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ” مذاکرات کے حوالے سے ہم مثبت امکانات دیکھ رہے ہیں، کل جنیوا میں ڈاکٹر عراقچی کی ہونے والی ملاقات میں… ہم نے سپریم لیڈر کی رہنمائی میں اس عمل کو اس طرح آگے بڑھانے کی کوشش کی ہے کہ ‘نہ جنگ نہ امن’ کی کیفیت سے نکل سکیں۔“

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منگل کو کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ معاہدہ ”قریب ہے، لیکن صرف اسی صورت میں جب سفارت کاری کو ترجیح دی جائے۔“

امریکہ اور اسرائیل کا ماننا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی خواہش رکھتا ہے جو اسرائیل کے وجود کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے، اگرچہ اس نے یورینیم کو بجلی پیدا کرنے کے لیے درکار سطح سے کہیں زیادہ اور بم بنانے کے قریب سطح تک افزودہ کیا ہے۔

Comments

200 حروف