BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

اینگرو انرجی نے اینگرو پاورجن قادر پور میں 18.53 فیصد حصص فروخت کر دیے، انتظامی کنٹرول برقرار

  • اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ اب بھی اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ کے تقریباً 50.36 فیصد حصص کی مالک رہے گی
شائع اپ ڈیٹ

اینگرو ہولڈنگز لمیٹڈ (ای این جی آر او ایچ) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی اینگرو انرجی لمیٹڈ (ای ای ایل) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اینگرو پاورجن قادر پور لمیٹڈ (ای پی کیو ایل) میں اپنے تقریباً 18.53 فیصد حصص 1.5 ارب روپے میں فروخت کر دیے ہیں۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق اس لین دین کے بعد اینگرو انرجی کے حصص 68.89 فیصد سے کم ہو کر 50.36 فیصد رہ گئے ہیں۔ تاہم کمپنی اب بھی اکثریتی حصص کی مالک رہے گی اور اینگرو پاورجن قادر پور کا انتظامی کنٹرول اسی کے پاس رہے گا۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ حصص کی یہ فروخت 16 فروری 2026 کو 25 روپے فی شیئر کے حساب سے کی گئی۔ اس سودے میں مجموعی طور پر 60 ملین (6 کروڑ) حصص فروخت کیے گئے، جن کی کل مالیت 1.5 ارب روپے بنتی ہے۔

اینگرو پاورجن قادر پور (ای پی کیو ایل) گھوٹکی کے قریب قادر پور میں 217 میگاواٹ کا پاور پلانٹ چلانے والا ایک آزاد بجلی گھر (آئی پی پی) ہے۔ یہ پلانٹ کمبائنڈ سائیکل ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جو بجلی کی پیداوار کے لیے بنیادی ایندھن کے طور پر پرمیٹ گیس اور متبادل کے طور پر ہائی اسپیڈ ڈیزل استعمال کرتا ہے۔ اس کمپنی کا قیام 2006 میں عمل میں آیا تھا جبکہ اکتوبر 2014 میں اسے اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹر کیا گیا تھا۔

Comments

200 حروف