کاروبار اور معیشت
پی این ایس سی نے بیڑے میں افرامیکس ٹینکر شامل کر لیا
- نئے جہاز ایم ٹی لاہور کا وزن 112,005 ٹن ہے، اعلامیہ
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) نے اعلان کیا ہے کہ ایک افرامیکس ٹینکر کو کامیابی کے ساتھ پی این ایس سی کے زیرِ انتظام بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے۔
کمپنی نے آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں اس بات کا انکشاف کیا۔ کمپنی نے بتایا کہ نئے بحری جہاز ’ایم ٹی لاہور‘ کا وزن 112,005 ٹن ہے۔
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن پاکستان کا قومی ادارہ ہے۔ یہ دنیا بھر میں خشک بلک اور مائع کارگو کی نقل و حمل کے شعبے سے وابستہ ہے۔ کمپنی 12 جہازوں کے بیڑے کا انتظام سنبھالتی ہے جس کی مال برداری کی مجموعی گنجائش 938,876 ٹن (ڈیڈ ویٹ) ہے۔ اس کے علاوہ پی این ایس سی رئیل اسٹیٹ کا کاروبار اور مرمت کی ورکشاپ بھی رکھتی ہے۔


Comments