BR100 Decreased By (-0.15%)
BR30 Decreased By (-0.5%)
KSE100 Decreased By (-0.12%)
KSE30 Decreased By (-0.13%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.04 Decreased By ▼ -0.08 (-0.61%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.40 Decreased By ▼ -2.05 (-1.07%)
FABL 94.11 Decreased By ▼ -0.03 (-0.03%)
FCCL 52.61 Decreased By ▼ -0.18 (-0.34%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.30 Increased By ▲ 0.20 (0.07%)
HUBC 200.92 Decreased By ▼ -0.50 (-0.25%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.45 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
MLCF 92.61 Decreased By ▼ -0.55 (-0.59%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.31 Decreased By ▼ -0.32 (-0.9%)
PIBTL 14.70 Increased By ▲ 0.02 (0.14%)
PIOC 242.11 Decreased By ▼ -1.10 (-0.45%)
PPL 223.60 Decreased By ▼ -3.31 (-1.46%)
PRL 92.40 Decreased By ▼ -0.62 (-0.67%)
SNGP 91.98 Increased By ▲ 0.14 (0.15%)
SSGC 23.70 Decreased By ▼ -0.11 (-0.46%)
TELE 7.80 No Change ▼ 0.00 (0%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
کاروبار اور معیشت

پیٹرول 5 روپے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 7.32 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا

  • پٹرول کی قیمت 253.17 روپے سے بڑھ کر 258.17 روپے فی لیٹر ہو گئی
شائع اپ ڈیٹ

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی، خصوصاً ایران اور امریکا کے درمیان تناؤ کے باعث عالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کی وجہ سے ملک بھرمیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج 16 فروری سے آئندہ پندرہ روز کیلئے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 253.17 روپے سے بڑھ کر 258.17 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7.32 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس سے اس کی قیمت 268.38 روپے سے بڑھ کر 275.70 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ایران اور اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل آبنائے ہرمز سے متعلق کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

یکم فروری 2026 کو ہونے والے آخری جائزے تک حکومت پیٹرول اور ہائی آکٹین بلینڈنگ کمپوننٹ پر 84.25 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کر رہی تھی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 76.21 روپے فی لیٹر مقرر تھی۔ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر بالترتیب 20.36 روپے اور 15.84 روپے فی لیٹر کم شرح سے پیٹرولیم لیوی عائد ہے۔

قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بھجوائی گئی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.