BR100 Increased By (0.04%)
BR30 Increased By (0.05%)
KSE100 Increased By (0.11%)
KSE30 Increased By (0.08%)
BAFL 56.77 Increased By ▲ 0.30 (0.53%)
BIPL 24.86 Increased By ▲ 0.23 (0.93%)
BOP 30.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.17%)
CNERGY 12.87 Decreased By ▼ -0.11 (-0.85%)
DFML 17.88 Increased By ▲ 0.39 (2.23%)
DGKC 187.20 Decreased By ▼ -0.02 (-0.01%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
FCCL 51.67 Increased By ▲ 0.02 (0.04%)
FFL 14.48 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
GGL 19.00 Decreased By ▼ -0.04 (-0.21%)
HBL 304.39 Increased By ▲ 0.61 (0.2%)
HUBC 199.20 Increased By ▲ 0.24 (0.12%)
HUMNL 9.93 Increased By ▲ 0.08 (0.81%)
KEL 6.05 Decreased By ▼ -0.01 (-0.17%)
LOTCHEM 26.50 Increased By ▲ 0.33 (1.26%)
MLCF 90.94 Decreased By ▼ -0.29 (-0.32%)
OGDC 314.45 Increased By ▲ 1.06 (0.34%)
PAEL 35.15 Decreased By ▼ -0.09 (-0.26%)
PIBTL 14.70 Decreased By ▼ -0.01 (-0.07%)
PIOC 239.50 Decreased By ▼ -0.12 (-0.05%)
PPL 220.92 Decreased By ▼ -0.44 (-0.2%)
PRL 91.21 Decreased By ▼ -0.01 (-0.01%)
SNGP 90.80 Decreased By ▼ -0.07 (-0.08%)
SSGC 23.34 Increased By ▲ 0.04 (0.17%)
TELE 7.64 Increased By ▲ 0.03 (0.39%)
TPLP 12.68 Increased By ▲ 0.12 (0.96%)
TRG 55.76 Decreased By ▼ -0.03 (-0.05%)
UNITY 8.02 No Change ▼ 0.00 (0%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)
کاروبار اور معیشت

چین کی شینڈونگ شنکسو کمپنی کی پاکستان کے میری ٹائم انڈسٹریل کوریڈور میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

  • چینی کمپنی کا انٹیگریٹڈ میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس کے لیے فزیبلٹی رپورٹ پیش کرنے پر اتفاق
شائع اپ ڈیٹ

چین کے شینڈونگ شنکسو گروپ نے کراچی کے پورٹ قاسم پر سی ٹو اسٹیل اقدام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو جاری اعلامیے کے مطابق چینی فرم نے مجوزہ انٹیگریٹڈ میری ٹائم انڈسٹریل کمپلیکس(آئی ایم آئی سی) کے لیے اپنی مرضی سے جامع فزیبلٹی رپورٹ جمع کرانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ پیش رفت وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں سامنے آئی، جس کا مقصد پورٹ قاسم پر صنعتی سرگرمیوں کو تیز کرنا ہے۔

اس منصوبے کے تحت پورٹ انفرااسٹرکچر کی اپ گریڈیشن، جہاز سازی، ری سائیکلنگ اور ایک مربوط اسٹیل مل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ منصوبے کا ایک اہم حصہ آئرن اور (خام لوہا) اور کول برتھ جیٹی کی بحالی ہے، جہاں جہازوں کی ری سائیکلنگ سے حاصل ہونے والا اسکریپ مقامی اسٹیل مل کو چلانے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسے گرین میری ٹائم انڈسٹریل کوریڈور کا نام دیا گیا ہے، تاکہ درآمدی خام مال پر انحصار کم کیا جا سکے۔

وفاقی وزیر جنید انور چودہدی نے اس منصوبے کو بلیو اکانومی کے لیے گیم چینجر قرار دیتے ہوئے کہا کہ فزیبلٹی رپورٹ کی منظوری کی صورت میں یہ پاکستان کی بڑی بحری سرمایہ کاری ہوگی۔ اس سے نہ صرف اسٹیل کی مقامی پیداوار بڑھے گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے، تاہم حتمی فیصلہ رپورٹ کے مکمل تکنیکی اور مالیاتی جائزے کے بعد قومی مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.