BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورتحال، اسحاق ڈار کے اقوام متحدہ اور او آئی سی کو خطوط

  • یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کو خطوط ارسال کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سنگین صورتحال کی جانب توجہ مبذول کرائی۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل، سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے صدر، اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق اور او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کو علیحدہ علیحدہ خطوط لکھے، جن میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی گئی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جاری بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی قیادت نے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت اور عوام پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم پر قائم ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے خصوصی پیغامات میں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا اور عالمی فورمز پر کشمیری عوام کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزاد، منصفانہ اور غیر جانبدار رائے شماری کرائی جائے تاکہ کشمیری عوام اپنی خواہشات کا اظہار کر سکیں۔

انہوں نے اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں تشویشناک انسانی حقوق کی صورتحال کے تدارک اور بہتری کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔

یوم یکجہتی کشمیرسے قبل اسلام آباد میں تعینات سفارت کاروں کو موجودہ صورتحال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرنے کے لیے ایک جامع بریفنگ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر وزارت خارجہ کے افسران اور عملے نے جناح ایونیو پر یکجہتی واک میں شرکت کی۔ علاوہ ازیں دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتی مشنز میں سیمینارز، ویبینارز، عوامی ریلیاں اور فوٹو نمائشوں سمیت مختلف سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں، جن کا مقصد کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی اور بھارتی مظالم کو اجاگر کرنا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.